اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 237 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 237

237 ہزار روپیہ حق مہر موجل مقرر ہوا ( نوٹ حضرت اقدس اور نواب صاحب کی خط و کتابت کے پیش نظر بدر کا مہر کے متعلق بیان کسی غلطی پر مبنی معلوم ہوتا ہے۔چنانچہ سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ فرماتی ہیں کہ حضرت نواب صاحب بقیہ حاشیہ : اس لئے اس پر ایمان ہونا چاہئے کہ لابد ایمان کے ثمرات اور نتائج ضرور حاصل ہوں گے اور کفر اپنے بدنتائج دیئے بغیر نہ رہے گا۔انسان بڑی غلطی اور دھوکا کھا جاتا ہے جب وہ اس اصل کو بھول جاتا ہے۔اعمال اور اس کے نتائج کو ہرگز ہرگز بھولنا نہیں چاہئے۔سعی اور کوشش کو ترک نہیں کرنا چاہئے۔یہ سب کچھ بھی ہو۔مگر اصل بات یہ ہے کہ انسان اپنی کمزوریوں پر پوری اطلاع نہیں رکھتا اور اندرونی بدیوں میں ایسا مبتلا ہو جاتا ہے جو خبط اعمال ہو جاتا ہے اور اصل مقصد سے دور جا پڑتا ہے۔شیطان انسان کو عجیب عجیب راہوں سے گمراہ کرتا ہے اور نفس ایسے دھو کے دیتا ہے اس لئے ی تعلیم دی نَعُوذُ بِااللَّهِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئاتِ أَعْمَالِنَا یعنی ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں۔بڑی پناہ اور معاذ اللہ تعالیٰ ہی کی پناہ ہے جو ساری قوتوں اور قدرتوں کا مالک ہے اور ہر نقص سے پاک ہے اور ہر کامل صفت سے موصوف ہے کس بات سے پناہ چاہتے ہیں مِن شُرُورِ أَنْفُسِنَا انسان کی اندرونی بدیاں اور شرا تیں اس کو ہلاک کر دیتی ہیں مثلاً شہوت کے مقابلہ میں زیر ہو جاتا ہے اور ترک عفت کرتا ہے۔بدنظری اور بدکاری کا مرتکب ہو جاتا ہے۔حلم کو چھوڑتا اور غضب کو اختیار کرتا ہے وہ اور کبھی قناعت کو جو سچی خوش حالی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔چھوڑ کر حرص وطمع کا پابند ہوتا ہے غرض یہ نفس کا شر عجیب قسم کا شر ہے اس کے پنجہ میں گرفتار ہو کر انسان بدی کو نیکی اور نیکی کو بدی بنالیتا ہے اور ہر شخص کو اس کے حسب حال دھوکا دیتا ہے مولویوں کو ان کے رنگ میں اور میرے جیسے انسان کو اپنے رنگ میں۔غرض عجیب عجیب امتحان ہوتے ہیں۔تعوذ ایسا ضروری ہے کہ اللہ تعالے انے قرآن مجید کو تعوذ پرختم فرمایا ہے اس لئے کبھی اس سے غافل نہیں رہنا چاہئے۔نفس کا شر اور اعمال کا شر اس کے بد نتائج ہوتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ کی پناہ میں انسان نہ آجاوے تو وہ ہلاک ہو جاتا ہے۔اور پھر کوئی اسے بامراد نہیں کر سکتا۔اور نہ بچا سکتا ہے اور اسی طرح اخلاص اور نیکی کے ثمرات نیک ہوتے ہیں ایسے شخص کو جب وہ اللہ تعالے کی پناہ میں آ جاتا ہے کوئی ہلاک نہیں کر سکتا۔اس لئے فرما يا من يهدى الله فلا مضل له ومَنْ يُضْلِلْهُ فلا ها دى له ان سب باتوں کا خلاصہ یہ ہے ونشهد ان محمدا عبده ورسولہ یہ خلاصہ اور اصل عظیم الشان اصل ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اپنا معبود، محبوب اور مطاع نہ بناؤ اور زبان ، آنکھ ، کان، ہاتھ ، پاؤں غرض کل جوارح اور عضاء اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری میں لگے ہوئے ہوں کوئی خوف اور امید مخلوق سے نہ ہو۔اللہ تعالے کے فرماں بردار بنیں اور اس کے حکم کے مقابل کسی اور حکم کی پروانہ کریں فرماں برداری کا اثر