اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 106 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 106

106 عید کی تقریب پر اکثر احباب قادیان آئیں گے اور بعض دینی مشورے بھی اسی دن پر موقوف رکھے گئے ہیں۔سو اگر آں محب آ نہ سکیں جیسا کہ ظاہری علامات ہیں بقیہ حاشیہ:۔نوٹ: رسالہ دعا سے مراد کتاب ایام صلح ہے جس میں دعا کے متعلق حضرت اقدس نے بہت کچھ رقم فرمایا ہے اور اس کا ترجمہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کر رہے ہونے کا ذکر پہلی بار الحکم پرچہ ۲۷ مارچ ۹۸ ء ۶ را پریل میں آتا ہے اور طبع شدہ ہے۔حضرت مولوی صاحب کے اسی ماہ کے ایک اور مکتوب میں رسالہ دعا کے ساتھ مولوی سید محمد احسن صاحب کی کتاب مسلک العارف کا بھی ذکر ہے اور وہ بھی ۱۹۸ء کی تصنیف ہے۔- حضرت مولوی نورالدین صاحب نے رقم فرمایا: شامی صاحب کا معاملہ۔شامی صاحب کی شادی میں دو آدمیوں کے خرچ کا ذمہ دار یہ خاکسار ہوا ہے اور یہی وعدہ میرا تھا جس پر میں بدل قائم ہوں اور انشاء اللہ تعالیٰ قائم رہوں گا۔یہ انشاء اللہ تا کیدی اور قسم ہے نہ حیلہ سازی لفظ۔مجھے یاد پڑتا ہے اگر میری یادداشت غلطی نہیں کرتی اور اگر غلطی ہو آپ اصلاح فرما دیں کہ آپ نے فرمایا تھا چھ روپیہ دو آدمیوں کے لئے کافی ہیں پس اس کی دو صورتیں ہیں۔آپ کے دو آدمی مولوی عبداللہ صاحب میاں نواب خاں ہمارے پاس کھانا لیا کریں اور آپ اسکے بدلہ میں شامی کی بی بی اور اس کی والدہ کو دیں۔جناب من۔شامی کے ہاتھ اگر خزانہ قارون ہو کفایت نہیں کرتا۔اور ہم اس کے فضول خرچ کے ذمہ دار نہیں نہ شرعاً نہ عرفاً۔جب اس کو اپنے اخراجات کے لئے مجبور نہ کیا جاویگا وہ فضولی میں ترقی کریگا جس کی حد نہیں۔پس یہ ہماری غلطی ہوگی اور ہے۔شامی کے ہاتھ نقد روپیہ ہرگز نہ دیجئے اور کہہ دیجئے کہ ہم نے شادی کر دی تم اپنا فکر کرو۔بی بی کا فکر نہ کرو نہ شادی کا۔یہ ہماری طرف سے سلوک کم نہیں۔میں تو شامی کو خوب جانتا ہوں مگر اس کی شادی کو اس کی اصلاح کا باعث خیال کرتا ہوں۔اگر اللہ تعالیٰ میرے ظن کو صحیح کر دے میں دل سے عرض پرداز ہوں کہ شامی صاحب کی بی بی اور ساس کا خرچہ جہاں تک مجھ میں توفیق ہے ۶ روپیہ ماہانہ یا آپ مجھے امداد کریں تو پانچ روپے۔۱۶ دسمبر ۹۳ ء سے میرے ذمہ ہوا۔اگر طالب علموں کا تبادلہ منظور ہو تو پھر روپیہ ششماہی یا ماہانہ جس طرح آپ فرماویں روانہ کروں۔والسلام جو نا بینا قابل رحم ہے اس کو آپ دیں۔“ نوٹ: یہ خط اکمل ہے۔