اصحاب احمد (جلد 1) — Page 240
239 کے قریب ہو گیا ہے۔میں آپ کے ذمہ تمیں روپے کی رقم لگاتا ہوں۔آپ یہ رقم جلد محاسب صدرانجمن احمد یہ قادیان کے نام بھجواد میں اور کو پن پر لکھ دیں کہ مسجد لندن کے متعلق ہے تا ایسا نہ ہو کہ خزانہ کی کسی اور مد میں داخل ہو جائے اور ساتھ ہی مجھے بھی اطلاع دے دیں کہ یہ رقم بھجوادی گئی ہے۔والسلام مکتوب نمبر 2 بسم اللہ الرحمن الرحیم مرزا محمود احمد محمد ، فصلی علی رسولہ الکریم برادر مکرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اس سال شوری کے موقعہ پر فیصلہ ہوا تھا کہ لڑکیوں کے سکول اور بورڈنگ کی طرف جلد توجہ کی جائے اور اس کے لئے عورتوں سے چندہ لیا جائے اور میں نے اس موقعہ پر تجویز کو منظور کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ روپیہ عورتوں سے نہ لیا جائے۔بلکہ مردوں سے چندہ خاص لیا جائے۔تا عورتوں میں یہ احساس نہ ہو کہ ہماری تعلیم پر بھی مردخرچ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔میرا اندازہ ہے کہ سکول اور بورڈنگ کے لئے ( کیونکہ ہائی سکول مدنظر رکھنا پڑے گا) انداز اساٹھ ہزار روپیہ خرچ ہوگا جہاں تک میں سمجھتا ہوں تمہیں ہزار کے قریب گورنمنٹ کی امداد ہوگی۔پس ہماری جماعت کو اس غرض کے لئے تیس ہزار روپیہ جمع کرنا ہوگا۔چونکہ جماعت کی ضروریات کے لئے ہمیں ہر سال چندہ خاص کرنا پڑتا ہے۔اس وجہ سے میں یہ مناسب نہیں سمجھتا کہ اس چندہ کی تحریک کروں اور سب کے لئے اس چندہ میں شامل ہونا ضروری قرار دوں۔بلکہ میں پسند کرتا ہوں کہ اپنے دستخطی خطوں کے ذریعہ سے صرف چند ا حباب کو تحریک کروں اور وہ بھی اس طرح پر نہیں کہ جن دوستوں کو مخاطب کیا جائے ان پر چندہ واجب کر دیا جائے۔بلکہ ان کی مرضی پر چھوڑ دیا جائے کہ اگر وہ تحریک میں شامل ہونا چاہیں یا شامل ہو سکیں تو شامل ہوں ورنہ نہیں۔اس طرح بو جھ انہی لوگوں پر پڑے گا جو خوشی سے اس بوجھ کو برداشت کرنا پسند کریں گے اور جو بوجھ اٹھا سکنے کی قابلیت رکھتے ہونگے۔اور دوسرے چندوں پر اور عام جماعت پر اس کا اثر نہ پڑے گا۔