اصحاب احمد (جلد 1) — Page 157
155 آپ کی اہلی زندگی : ย آپ کی پہلی بیوی غیر احمدی رشتہ داروں میں سے تھیں۔مذہب سے بیگانہ۔دونوں میاں بیوی کی طبیعتوں میں شدید اختلاف تھا۔نباہ نہ ہو سکا اور مجبور آپ کو طلاق دینی پڑی۔آپ نے مہر وغیرہ سب کچھ ادا کر دیا۔اس سے آپ کی کوئی اولا دزندہ نہیں رہی۔بعد ازاں آپ کی دوسری شادی میاں اللہ بخش صاحب امرتسری رضی اللہ عنہ جو ۳۱۳ صحابہ میں سے تھے اور ان کے حالات پہلے درج ہو چکے ہیں کی دختر محترمہ کرم النساء صاحبہ سے ۱۹۰۶ء میں ہوئی۔موصوفہ پیدائشی احمدی ہیں۔اور گوان پڑھ ہیں لیکن نماز روزہ کی پابند اور احمدیت سے محبت رکھنے والی ہیں۔ملک سعادت احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ آپ کی آٹھ نو برس کی عمر تھی تو اپنی والدہ کے ہمراہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاں آیا کرتی تھیں ان کی والدہ غلام فاطمہ صاحبہ بتاتی ہیں کہ یہ حضور کے بستر پر کھیلا کرتی تھیں تو میں منع کرتی تھی۔تو حضور فرماتے تھے کہ کوئی حرج نہیں بچے ہیں کھیلنے دیں۔ان کے بطن سے جوا اولا د ہوئی اور ان کی اولا در اولاد کا ذکر ذیل کے شجرہ میں جو دسمبر ۱۹۵۰ ء تک مکمل ہے کر دیا گیا ہے۔شجر ہ ا گلے صفحہ پر ملاحظہ کریں