اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 36 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 36

36 ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ مجھ سے میری لڑکی زینب بیگم نے بیان کیا کہ جب مبارک احمد صاحب بیمار ہوئے تو مجھ کو ان کی بیمار۔خدمت کے لئے بھی اسی طرح کئی راتیں گذرانی پڑیں۔تو حضور نے فرمایا کہ زینب اس قدر خدمت کرتی ہے کہ ہمیں اس سے شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔اور آپ کئی دفعہ اپنا تبرک مجھے دیا کرتے تھے۔۱۸ صاحبزادہ صاحب کی شادی: صاحبزادہ صاحب کی بیماری کے ایام میں کسی شخص نے خواب دیکھا کہ آپ کی شادی ہو رہی ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ معتبرین نے لکھا ہے کہ اس کی تعبیر تو موت ہے۔مگر اسے ظاہری رنگ میں پورا کر دینے کی صورت میں بعض دفعہ یہ تعبیر مل جاتی ہے۔چنانچہ صاحبزادہ صاحب کا نکاح ۳۰ اگست ۱۹۷ء کو بعد نماز عصر حضرت مولوی نور الدین صاحب (خلیفۃ أیح اول ) رضی اللہ عنہ نے پڑھا۔چنانچہ اس تقریب کے متعلق معزز اخبار بدر رقمطراز ہے: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مبارک کی مبارک نَحْمُدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عبد الحئی کی مبارک خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک بزرگ نشان معہ تقریب شادی سب حمد وثنا اس قادر توانا کے لئے ہے جو غیب کی خبریں صرف اپنے رسولوں پر ظاہر کرتا ہے۔اور صلوٰۃ اور سلام ان رسولوں کے سردار حضرت محمد مصطفے پر ہوں جس کے معجزات اور کرامات نے آج مسیح موعود اور اس کے کاموں میں نمودار ہو کر دنیا پر خدا کی ہستی کو پھر ظاہر کر دیا ہے۔کیا ہی مبارک ہے اس مبارک (حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد فرزند مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ) کا وجود جو بہت سے نشانات سماوی کا مظہر ہوکر خود آیت اللہ ہے۔اس کے متعلق تازہ نشان کی تفصیل یہ ہے کہ صاحبزادہ تپ شدید سے سخت بیمار ہوگیا تھا، یہاں تک کہ بار ہاغشی تک نوبت پہنچ گئی اور اکثر تیپ ۱۰۴ سے بھی زیادہ ۱۰۵ درجہ تک پہنچ جاتا تھا اور سر مارنے کی حالت ایسی تھی جو سر سام کا خوف دلاتی تھی۔رات کے وقت اس نا امیدی کی حالت میں حضرت مسیح موعود نے دعا کی تو خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا