اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 22 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 22

22 قبولیت دعا اور صاحبزادہ صاحب کی ولادت: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب کو تحریر فرماتے ہیں: ”میرے گھر میں جو ایام اُمید تھے ۱۴ جون کو اول در دزہ کے وقت ہولناک حالت پیدا ہوگئی یعنی بدن تمام سرد ہو گیا اور ضعف کمال کو پہنچا اور غشی کے آثار ظاہر ہونے لگے۔اس وقت میں نے خیال کیا کہ شاید اب اس وقت یہ عاجزہ اس فانی دنیا کو الوداع کہتی ہے۔بچوں کی سخت دردناک حالت تھی اور دوسرے گھر میں رہنے والی عورتیں اور ان کی والدہ تمام مُردہ کی طرح اور نیم جان تھے۔کیونکہ رڈی علامتیں یک دفعہ پیدا ہوگئی تھیں۔اس حالت میں اُن کا آخری دم خیال کر کے اور پھر خدا کی قدرت کو بھی مظہر العجائب یقین کر کے ان کی صحت کے لئے میں نے دُعا کی یکدفعہ حالت بدل گئی اور الہام ہوا۔تحويل الموت یعنی ہم نے موت کو ٹال دیا اور دوسرے وقت پر ڈال دیا۔اور بدن پھر گرم ہو گیا اور حواس قائم ہو گئے اور لڑکا پیدا ہوا جس کا نام مبارک احمد رکھا گیا۔اس تنگی اور گھبراہٹ کی حالت میں میں نے مناسب سمجھا کہ آپ کے لئے بھی ساتھ دعا کروں۔چنا نچہ کئی دفعہ دعا کی گئی۔“ ولادت کا ذکر الحکم میں : آپ کی ولادت پر سلسلہ کے اس وقت کے واحد ترجمان نے جو کچھ تحریر کیا ہدیہ ناظرین کیا جاتا ہے: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ خاص پر چه اخبار الحکم قادیان دارالامن والایمان مورخه ۱۵/جون ۱۸۹۹ء امور منزلية الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ـ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ والصلوة والسلام على رسوله محمد وآله و اصحابه اجمعين ہم خدا تعالیٰ کی حمد وشکر کرتے ہوئے نہایت مسرت سے ظاہر کرتے ہیں کہ کل ۱۴ جون ۱۸۹۹ء بروز بدھ مطابق ۴ صفر ۳۱۷ا المقدس بعد دو پہر ۳ بجے جناب اما منا حضرت اقدس