اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 141 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 141

139 ملک صاحب: کیوں؟ مولوی صاحب صدر انجمن ایک خود مختار ہستی رکھنے والا ادارہ تھا مگر اس انجمن نے یہ ریزولیوشن پاس کر دیا ہے کہ خلیفہ صاحب ان کے فیصلہ کوتوڑ سکتے ہیں۔ملک صاحب: حضرت مسیح موعود کیا تو ڑ سکتے تھے یا نہیں؟ مولوی صاحب وہ تو سلسلہ کے مالک تھے جو چاہتے کر سکتے تھے۔ملک صاحب: کیا حضرت خلیفہ اوّل توڑ سکتے تھے؟ مولوی صاحب نہیں۔ملک صاحب: کیا انہوں نے عملاً کبھی ایسا کیا ؟ مولوی صاحب دو تین دفعہ ملک صاحب: پھر آپ نے کیا کیا ؟ مولوی صاحب ہم خاموش رہے اور وہ بات برداشت کر لی۔ملک صاحب: کیوں؟ مولوی صاحب ( حضرت ) مولوی صاحب ( خلیفہ اول) کی شخصیت کو رُعب غالب تھا۔ملک صاحب یہ دین کا معاملہ تھا۔سب کام تو آپ نے خود ایسے طریق پر کئے جس سے آپ کے خلاف نتیجہ نکلتا ہے۔اس اختلاف کو مٹانے کی بھی کوئی صورت ہے؟ مولوی صاحب نہیں۔ایسے مواقعہ پر سوائے Split ( جماعت کے دو ٹکڑے ہو جانے) کے کوئی چارہ نہیں۔ملک صاحب: یہ بات بہت مایوس کن ہے۔۔اور بھی بہت سی باتیں ہوئیں جو سلسلہ کے کسی اخبار میں شائع ہو چکی ہیں الغرض اس ملاقات کا اثر یہ ہوا کہ لاہور کی جماعت میں شامل ہونے کا خیال آپ کے دل سے نکل گیا۔اب صرف ایک ذراسی تحریک کی کسر باقی تھی جو آپ کو قادیان پہنچا دے۔چنانچہ آپ بیان کرتے تھے کہ : (انہی دنوں) میں نے حضرت خلیفہ اول کو خواب میں دیکھا کہ وہ ایک سبز گھاس کے میدان میں ایک باغ میں تکیہ لگائے بیٹھے ہیں اور بیمار سے معلوم ہوتے ہیں۔(آپ نے ) مجھے مخاطب کر کے ایک (ایسی ) عجیب عبارت بولی جیسی۔۔۔میں نے نہ کبھی بولی نہ