اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 110 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 110

109 ” میرا یہ نیاز نامہ اپنے والد صاحب اور اپنی والدہ مسکینہ کو سنائیں، شاید خدا تعالیٰ اس سے ان کے زخمی دل کو کوئی فائدہ پہنچائے۔اگر مجھے ان کی معرفت کی نسبت یہ یقین ہوتا کہ وہ میری باتوں سے راحت پائیں گے تو میں ان باتوں کو بہت طول دیتا اور درحقیقت اپنی ارادت ہی بیان کرتا۔مگر میں جانتا ہوں کہ ایک دنیا دار کے حق میں یہ ایک نا قابل برداشت صدمہ ہے خدا تعالیٰ مرزا نیاز بیگ اور والدہ ضعیفہ اور بھائیوں کو صبر اور اجر بخشے۔میں چاہتا ہوں کہ برادر یعقوب مفصل خط لکھیں کہ مرحوم نے آخری وقت میں کیا گفتگو کی۔ایک غیر از جماعت ہم سبق کا مراسلہ : ہم والسلام عاجز عبدالکریم طلوع آفتاب کے وقت ”ہمارے بعض مرحوم ہم جماعتوں کا نوحہ ایک ہم جماعت نے لکھا ہے اس میں مرحوم مغفور ایوب صادق کا بھی ذکر ہے جس کو پڑھ کر مرحوم یاد آ گیا۔چونکہ اس ذکر میں مرحوم کی پاک سیرت کا تذکرہ ایک ایسے قلم سے ہوا ہے جس کو اس سلسلہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اس لئے وہ یہ ہے: وہ زیادہ وزن دار اور گرانقدر ہے۔نہیں بھولے تہجد خوانیاں ایوب کی اسپ طبعی کا بھی سچ سچ تھا وہ شیدائے زمن اس قدر صبر اور استقلال وہ زہد و ورع تھا جوانوں کے لئے ضرب المثل اس کا چلن ۲۳