اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 258 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 258

257 عبد الکریم صاحب حیدر آبادی رضی اللہ عنہ * خاندانی حالات اور ولادت: یاد گیر (ریاست حیدر آباد دکن) میں جس کی موجودہ آبادی چپیس ۲۵ ہزار ہے۔خاندانوں میں امتیاز و تعارف کے لئے مختلف نام رائج ہیں۔ایک خاندان شخنہ کے نام سے معروف ہے۔اس میں ۱۸۹ء کے قریب محلہ آثار شریف میں عبدالرحمن صاحب کے ہاں عبدالکریم صاحب پیدا ہوئے۔آپ کے دادا تاجر تھے۔اونٹوں اور گھوڑوں پر مختلف مقامات پر مال لے جاتے تھے۔کافی آسودہ حال تھے۔آپ کے والد کپڑے کی تجارت کرتے تھے۔لیکن احمدیت کی اطلاع پانے سے قبل فوت ہو گئے تھے۔ان کی دو بیویوں میں سے زریم بی صاحبہ لا ولد ر ہیں اور پیر ساں بی صاحبہ زوجہ سیٹھ شیخ حسن صاحب کی ہمشیرہ امام بی صاحبہ صاحب اولاد ہوئیں۔جیسا کہ گذشتہ اوراق میں ذکر ہو چکا ہے۔سیٹھ شیخ حسن صاحب رضی اللہ عنہ نے نصف لاکھ روپیہ کے ذاتی صرفہ سے بہت سے طالب علموں کو قادیان میں تعلیم دلانے کیلئے بھجوایا چنانچہ سب سے اول عبد الکریم صاحب کو بھجوایا اور اس دور افتادہ علاقہ کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک عجیب نشان ظاہر فرمایا۔عبدالکریم صاحب ۱۹۰۶ء میں قادیان آئے تھے۔چنانچہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب رسالہ تعلیم الاسلام جلد نمبر ۶ صفحه ۲۲۸ بابت دسمبر ۱۹۰۶ء میں فرماتے ہیں کہ تعلیم کیلئے ایک حیدری آبادی طالب علم آیا ہوا ہے، وہ طالب علم یہی عبدالکریم تھے۔سگ گزیدگی اور آثار جنون کا ظہور : خواجہ عبد الرحمن صاحب نے اس سلسلے میں تحریر فرمایا جوخلاصتاً درج کیا جاتا ہے: ایک روز جبکہ ہم طبا تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اس وقت کے بورڈنگ کے صحن میں کھیل رہے تھے کہ اچا نک بورڈنگ کے غربی پھاٹک سے جو کہ میاں شیر محمد صاحب دکاندار کی دکان کے پاس ہے۔ایک باؤلا کتا صحن میں ٹھس آیا۔پھاٹک سے ایک جریب بجانب شرق خاکسار راقم کھڑا تھا جب میں نے کتے کو دیکھا تو چاہا کہ آگے بڑھ کر اُسے ماروں لیکن کسی وجہ سے میں رُک گیا۔اس سے آگے نصف جریب کے فاصلہ پر میرے کلاس فیلو اخویم مکرم ڈاکٹر گو ہر الدین صاحب کھڑے تھے۔انہوں نے پیچھے ہٹ کر اپنے آپ کو بچالیا۔کتا سیدھا آگے بڑھتا گیا یہاں تک کہ اس جگہ جا پہنچا جہاں اب مدرسہ احمدیہ و بورڈ نگ کا کنواں ہے۔وہاں بہت سے لڑکے کھیل * ماخذ کے ذکر کے بغیر جو حالات درج ہیں وہ آپ کے ہم زلف اخویم مولوی محمد اسماعیل صاحب فاضل وکیل یاد گیر سے حاصل ہوئے ہیں۔(مؤلف)