اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 253 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 253

252 ہیں وہ جاری رکھیں (یعنی اشاعت دین کا کام) دوسرے یہ کہ آپ کا حشر ہمارے ساتھ ہوگا۔سیٹھ صاحب نے ان ایام میں وصیت تحریر کرائی اور ایسا انتظام کیا کہ بعد میں ورثاء میں کسی قسم کا اختلاف ترکہ کے متعلق پیدا نہ ہو اور نہ کسی کا حق تلف ہو۔اور جماعت یاد گیر کو عملی اصلاح کی طرف توجہ دلائی تا کہ جماعت ترقی کرے اور فرمایا کہ یاد گیر میں احمدیت کے ترقی کر جانے کی اللہ تعالیٰ نے مجھے کئی بار اطلاع دی ہے حتی کہ سوائے چند ایک ضدی لوگوں کے کوئی بھی احمدیت سے باہر نہ رہے گا۔جسمانی طور پر آپ آنحضرت صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب میں دفن ہوئے اور موصی ہونے کی وجہ سے کتبہ لگایا گیا اس لئے آپ حضور کے بروز اور یدفن معی فی قبری کے مصداق علیہ الصلوۃ والسلام کے قرب میں مدفون شمار ہوتے ہیں۔صحابہ حضرت احمد میں سے صرف اور صرف آپ ہی کو یہ دونوں سعادتیں نصیب ہوئی ہیں۔وذالک فضل الله يؤتيه من يشاء۔آپ کا شجرہ ساتھ کے صفحہ پر درج کیا گیا ہے