اصحاب احمد (جلد 1) — Page 239
مرسل خدمت ہے۔238 آپ کا مخلص عبدالرحیم نیر تقریب افتتاح مسجد لندن کی کارروائی کی اشاعت وغیرہ کیلئے چندہ کی تحریک: ذیل میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے دو مکتوب سیٹھ صاحب کے نام درج کئے جاتے ہیں جن پر حضور کے دستخط ثبت ہیں۔یہ سلسلہ کی تاریخ کے لحاظ سے اہمیت رکھتے ہیں اور نفس مضمون سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے احباب اور جماعتوں کو حضور کے دستخط سے بھجوائے گئے ہونگے۔مکتوب نمبر 1 بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم پورٹ لینڈ ہال۔ڈلہوزی بنام مگر می محترمی سیٹھ حسن صاحب یاد گیر مکرمی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ۔آپ نے اخبارات میں پڑھا ہوگا کہ مسجد احمد یہ لندن کا افتتاح نہایت شاندار طور پر ہوا ہے۔گو امیر فیصل اس افتتاح پر بوجہ متعصب مسلمانوں اور دو کنگ والوں کے ورغلانے کے نہیں آئے۔مگر پھر بھی چھ لارڈ۔بارہ ممبر پارلیمنٹ اور گیارہ حکومتوں کے نمائندے اور مہاراجہ بردوان اور ایک ہزار کے قریب آدمی انگلستان کے چاروں طرف سے اس کام میں حصہ لینے کے لئے آئے ہیں۔اور چار انگریزوں نے اسلام قبول کیا۔اور اسلام کی اشاعت کا ایک زبر دست سامان پیدا ہو گیا ہے۔چنانچہ اس وقت بھی اخبارات سلسلہ کے متعلق مضمون لکھ رہے ہیں۔چونکہ اس تقریب پر ایک خاص مضمون بذریعہ تار میری طرف سے جانا ضروری تھا اور یہ بھی ارادہ ہے کہ ایک رسالہ جس میں مسجد اور انگلستان میں ہماری تبلیغی مساعی کی تاریخ ہو اور اس کے ساتھ مسجد لندن کے بنیادی پتھر رکھنے کے موقعہ کی تصاویر ہوں اور اب افتتاح کے موقعہ کی تصاویر ہوں اور ان بڑے بڑے لوگوں کی تصاویر ہوں جنہوں نے اس موقعہ پر حصہ لیا ہے۔شائع کیا جائے تا اس موقعہ پر جو توجہ لوگوں کو ہے اس سے فائدہ اٹھا کر تبلیغ کا راستہ کھل جائے۔اس لئے ان دونوں قسم کے اخراجات کے لئے جو ڈیڑھ ہزار کے قریب ہونگے میرا منشاء ہے کہ الگ چندہ کرلیا جاوے۔یہاں ڈلہوزی میں ہمارے گھر کے لوگوں کا اور دوسرے دوستوں کا ایک سو پچاس