اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 23 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 23

23 مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود مہدی معہود ادام اللہ برکاتہم کے مشکوئے معلی میں مبارک بیٹا پیدا ہوا اور اس طرح پر خدا کے فضل سے الہام ۱۳ را پریل ۱۸۹۹ء پورا ہوا۔اور وہ یہ ہے: إصْبَرُ مَلِيًّا سَا هَبُ لَكَ غُلَا مَا زَكِيًّا یعنی تھوڑی دیر ٹھہر۔میں تجھے پاکیزہ لڑکا دوں گا۔والحمد للہ علی ذالک۔اس مبارک پسر کی ولادت پر انہی ایام کا حضرت اقدس کا ایک اور الہام بھی جو اسی ولادت سعیدہ کے متعلق تھا پورا ہوا اور وہ یہ ہے۔رَبِّ أَصِحٌ زَوْجَتِي هَذِهِ یعنی اے میرے پروردگار میری اس بیوی کی صحت بحال رکھ۔چنانچہ ام المومنین سخت تکلیف کی وجہ سے خطرناک حالت کو پہنچ گئی تھیں۔یہاں تک کہ سارا بدن یخ ہو گیا تھا اور ایسی نازک حالت میں اطباء کے نزدیک جب بدن سرد پڑ جائے جان بری مشکل ہوتی ہے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس وقت کی دُعا سے جو مریضہ کی حالت پر ترتم کر کے یہ تضرع کر رہے تھے ام المومنین کو دوبارہ زندہ کیا اور اس طرح پر مندرجہ بالا الہام بھی پورا ہوا فالحمد للہ علی ذالک۔یہ الہامات ۱۴ جون سے پیشتر مولانا مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی کا تب خطوط حضرت اقدس کی معرفت صد ہا لوگوں میں شائع ہو چکے ہیں۔بہر حال خدائے تعالیٰ کا فضل واحسان کہ اس نے ہم کو بھی ان لوگوں میں جگہ دی جنہوں نے ان مبارک کلمات کو اپنے کان سے براہ راست حضرت امام کے مُنہ سے سُنا اور اپنی آنکھوں پورا ہوتے دیکھا۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ اذْهَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ۔ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ اس مولود مسعود کی عمر میں برکت دے اور اپنے دین کا سچا خادم بناوے۔آمین ثم آمین۔۱۵ جون ۱۸۹۹ء کی صبح کو ختنہ کیا گیا احقر الناس شیخ یعقوب علی تراب۔ایڈیٹر اخبار الحکم قادیان۔۱۵ جون ۱۸۹۹ء