اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 19 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 19

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 19 نَحْمُدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هوالن اصر صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب نین له تعالی عنہ اعلام الہی کے بموجب ولادت: مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی ولادت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں کے مطابق ہوئی۔آپ ۱۴ جون ۱۸۹۹ء کو پیدا ہوئے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: * ” میرے چوتھے لڑکے کے متعلق ایک اور پیشگوئی کا نشان ہے جو انشاء اللہ ناظرین کے لئے موجب زیادت علم و ایمان و یقین ہوگا۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ وہ الہام جس کو میں نے انجام آتھم کے صفحہ ۱۸۲ و ۱۸۳ اور ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں لکھا ہے، جس میں چوتھا لڑکا پیدا ہونے کے بارے میں پیشگوئی ہے جو جنوری ۱۸۹۷ء میں بذریعہ کتاب مذکور یعنی انجام آتھم اور ضمیمہ انجام آتھم کے لاکھوں انسانوں میں شائع کی گئی، جس کو آج کی تاریخ تک جو ۲۰ اگست ۰۹۹ ء ہے پونے تین برس سے کچھ زیادہ دن گذر گئے ہیں۔اس تھوڑی سی مدت کو مخالفوں نے ایک زمانہ دراز خیال کر کے یہ نکتہ چینی شروع کر دی کہ وہ الہام کہاں صاحبزادہ صاحب کے حالات میشن و تبرک کے طور پر ابتداء میں درج کر دیئے گئے ہیں۔مجھے مکرم صاحبزادہ مرزا اویم احمد صاحب در ولیش سے معلوم ہوا تھا کہ صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی صرف ایک ہی تصویر ہے جو دارا مسیح میں ہے چنانچہ اس سے بلاک بنوا کر اس کتاب میں دیا جارہا ہے۔میں نے ایک تصویر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب دام میضھم کی خدمت میں ارسال کی تھی۔چنانچہ آپ کے ذریعہ وہ رسالہ اصلح کراچی جلد نمبر صفحہ ابابت ۱۵ دسمبر ۱۹۵۰ء میں شائع ہو کر محفوظ ہو چکی ہے۔(مؤلف)