اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 179 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 179

177 ایک عرصہ کے لئے عام حکم ہی تھا جن دنوں میں کہ حضرت صاحب زیادہ مصروف تھے مگر مجھے پختہ علم نہیں ہے۔(3)۔ملک صاحب مرحوم ساری عمر عدالتوں کے فیصلہ پر کام کرتے رہے۔اس لئے وہ مروّجہ قانون سے کافی واقف تھے اور صحابی اور دیندار ہونے کی وجہ سے خاص مطالعہ کے بغیر ہی کسی حد تک شریعت کے اصولوں سے واقف تھے نیکی کا مادہ بھی رکھتے تھے۔ان کے بعض مضمونوں میں نئے نکتوں کی جھلک نظر آتی ہے۔(5)۔ملک صاحب مرحوم کو عربی بولنے کا بھی شوق تھا۔جو بھی عربی دان ملتا اس سے عربی میں گفتگو شروع کر دیتے تھے۔اس کے نتیجہ میں انہیں روز مرہ کے فقرات کی مشق ہوگئی تھی۔حالانکہ ویسے عربی کا کوئی خاص مطالعہ نہیں تھا۔(6)۔ملک صاحب بہت اچھے دوست تھے اور دوستوں کے لئے قربانی کا مادہ رکھتے تھے اور ان کی رائے بھی عموماً صائب ہوتی تھی۔لیکن غالباً ان کا سب سے زیادہ اثر طریق کار اور ضابطہ اور method کے میدان میں پڑا ہوگا۔واللہ اعلم۔(7) - ملک صاحب مرحوم بہت مخلص اور خدا۔۔۔۔کے لوگوں میں سے تھے اور۔کچھ۔۔۔۔غالباً بلڈ پر یشر کی زیادتی کی وجہ سے کبھی کبھی مزاج برہم ہو جاتا تھا مگر اس کے بعد جلد ہی صاف ہو جاتے تھے اور ان کے دل میں غل کا کوئی اثر نہ رہتا تھا جو قرآن شریف نے متقیوں کی نشانی بیان کی ہے۔اپنے ماتحتوں کے ساتھ بھی ان کا سلوک بہت اچھا تھا۔بہت زندہ دل خوش مزاج بزرگ تھے۔(8)۔وہ کافی عرصہ تک میرے ماتحت نائب ناظر تعلیم و تربیت رہے اور مجھے ان کی امداد کی بہت قدر تھی۔مسلوں کا بغور مطالعہ کرتے اور بہت عمدہ خلاصہ نکال کر پیش کرتے تھے اور اس کے ساتھ رائے بھی اچھی دیتے تھے۔اگر میں ان کی رائے سے اختلاف کرتا تو وہ کبھی کبھی ادب کے ساتھ اپنی رائے پر اصرار بھی کرتے تھے اور لیکن جب میں قطعی طور پر کہہ دیتا کہ ایسا ہونا چاہئے تو پھر شرح صدر کے ساتھ مان لیتے تھے اور بعض اوقات میں انکی مان لیتا تھا۔(9)۔وفات سے چندہ ماہ قبل انہوں نے مجھے اپنی ایک خواب لکھ کر بھیجی کہ میں نے (یعنی خاکسار مرزا بشیر احمد نے چیتے کی کھال کا لباس پہنا ہوا ہے کئی کہ ٹوپی اور جوتی بھی چیتے کی