اصحاب احمد (جلد 1) — Page 143
141 انہوں نے کہا کہ مجھے بتلایا گیا تھا کہ اگر کوئی (حضرت ) مرزا صاحب سے کچھ باتیں دریافت کرنے کے ارادہ سے ان کے پاس جاوے تو گفتگو کے شروع ہوتے ہی ( حضرت ) مرزا صاحب ایسی تقریر کرتے ہیں کہ اس کے تمام مجوزہ اعتراضات کا جواب اس میں آجاتا ہے۔میرے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوا۔میں نے کئی اعتراضات لکھے ہوئے تھے۔مگر میں نے ابھی ایک ہی سوال کیا تھا کہ حضرت مرزا صاحب نے سب کا جواب دے دیا۔اس کے بعد وہ مسلمان ہو گئے اور بہت دیر مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان میں بطور ٹیچر رہے۔انہوں نے جب بیعت کرنا چاہی تو یہ سوال پیدا ہوا تھا کہ حضور ایک عیسائی کی کس طرح بیعت لیں گے۔چنانچہ حضور نے اُسے پہلے صرف کلمہ شہادت پڑھایا اور مسلمان کرنے کے بعد بیعت لی* اقتراحی معجزہ سنت انبیاء کے خلاف ہے: ملک صاحب بیان کرتے تھے کہ ایک صاحب عبدالحی عرب قادیان میں بہر بہت دیر رہے تھے۔انہوں نے ایک دن مجھے امرتسر میں بتایا کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک عربی تصنیف غالباً التبلیغ جو آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ چھپی ہوئی ہے۔پڑھی * (۱) خطوط وحدانی میں الفاظ میری طرف سے ہیں۔(ب) مکرم بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی درویش اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ میرے سامنے کا واقعہ ہے۔(ج) اس کی تصدیق روایت نمبر ۷۳۵ مندرجہ سیرۃ المہدی حصہ سوم نیز فنی عبدالحق صاحب طالب علم بی۔اے مشن کالج لاہور کے اپنے مخط سے ہوتی ہے جس کا اقتباس درج ذیل ہے: اسی اثناء میں قادیان سے میرے خط کا جواب جو خاص حضرت اقدس مرزا صاحب کے دست مبارک سے لکھا ہوا تھا مجھے پہنچا۔میں نے لاہور چھوڑنے سے پہلے دل میں وعدہ کیا تھا کہ میں صرف دلائل ہی نہیں، بلکہ کوئی آسمانی نشان دیکھ کر اپنے موجودہ مذہب کو ترک کرونگا۔میں بخیر و عافیت بتاریخ ۲۳ دسمبر ۱۹۰۱ء بوقت ظہر منزل مقصود پر پہنچ گیا۔۔۔ایک دن میں نے آزمائش کے طور پر پانچ سوالات لکھے اور دل میں سوچا کہ اگر مرزا صاحب میرے پوچھنے سے پہلے ان کے جوابات دیدیں تو ضرور خیال کرونگا کہ وہ مامور من اللہ ہیں۔چنانچہ دوسرے دن مرز اصاحب نے پیشتر اس کے کہ میں کچھ کہوں پانچوں سوالات کے جوابات پورے طور پر اثنائے تقریر میں ادا کر دئیے۔بس میں نے سمجھ لیا بلکہ یقین کر لیا کہ وہ خدا کی طرف سے ہیں۔چنانچہ میں نے بروز جمعہ ۲۷ دسمبر ۹۰ ایران کے دست مبارک پر بیعت کی۔“ الحکم جلد ۶ نمبر صفحہ کے بابت ۱۰ جنوری ۱۹۰۲ء) (1) تفصیلی گفتگو دیکھنے کے لئے احباب الحکم کے ذیل کے پرچوں کی طرف رجوع فرما ئیں۔جلد نمبر۲ صفحہ۲تا۶ نمبر۳ صفی ۴۳ نمبر صفحہ ۳ تا ۵ نمبر ۶ صفحه ۳ تا ۵ نمبر۷ صفحه ۳ تا ۵ - (مؤلف)