اصحاب احمد (جلد 1) — Page 78
77 آپ ۱۹۴۷ء میں قادیان سے ہجرت کر کے ملک صاحب کے ہمراہ سیالکوٹ مقیم رہیں۔ملک صاحب کی وفات کے بعد فروری ۱۹۵۰ء میں اپنے نواسے ملک بشارت احمد صاحب واقف زندگی کے پاس میر پور خاص آگئی تھیں۔آپ موصیہ تھیں۔میر پور خاص میں ہی مدفون ہوئیں۔اور اس وقت نومبر ۱۹۵۰ء تک آپ کی قبر معروف ہے۔اولاد میاں اللہ بخش صاحب کی زوجیت میں آنے پر آپ صاحب اولاد ہوئیں۔اور قادر بخش صاحب نام ایک بیٹا اور کرم النساء بیگم صاحبہ ایک بیٹی پیدا ہوئی۔بیٹا اٹھارہ بیس سال کی عمر پا کر لا ولد فوت ہوا۔بیٹی ملک مولابخش صاحب کے ساتھ بیاہی گئیں اور بفضلہ تعالیٰ اب تک حین حیات ہیں۔خدا تعالیٰ ان سب بزرگوں کو اپنی رضاء میں جگہ دے۔آمین۔حوالہ جات 66 الحکم جلد نمبر ۶ ۷ ۸ ۹ بابت ۸۹۹اء غلام محمد “ سے حکیم غلام محمد صاحب امرتسری ( شاگر دحضرت خلیفہ اسیر اول مراد ہیں)۔ضمیمہ انجام آنقم صفہ ۴۳۔جنگ مقدس صفحه ۲۱۱٬۲۱۰٬۲۰۹۔انوار الاسلام صفحہا۔سیرۃ المہدی حصہ اول روایت نمبر ۱۷۵۔دونوں حوالوں کے لئے دیکھئے ریویوار دو جلد ۳ نمبر ۱۱/۱۲ بابت نومبر و دسمبر ۱۹۰۳ء آخری اوراق۔دونوں حوالوں کے لئے دیکھئے ریویوار دو جلد نمبر ۱/۱۲ بابت نومبر و دسمبر ۱۹۰۳ء آخری اوراق۔