اصحاب احمد (جلد 1) — Page 276
276 تفصیل بابت حصہ نقشہ نمبر ۳ کھلتا بيت الفكر وبيت الذكر - ومن دخله كان منا۔۔جو شخص بیت الذکر میں با خلاص و قصد تعبد وصحت نیت وحسن ایمان داخل ہوگا وہ سوء خاتمہ سے امن میں آجائیگا۔اسبارہ میں دیگر الہامات کیلئے احباب براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحه۵۹٫۵۵۷ مکتوبات احمد یہ جلد اول ص ۵۵ کی طرف رجوع فرما ئیں۔(مؤلف) (۱) بیت الفکر (۲) چوبی زینہ میں جس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام دارا مسیح سے مسجد مبارک کی چھت پر آتے جاتے تھے۔(۳) بیت الذکر (مسجد مبارک) کا جرہ۔مغرب اور شمال کی طرف دو در بیچے تھے جو آج تک اصلی حالت میں موجود ہیں (۴) بیت الذکر کا پہلا کمرہ جسے حجرہ کیساتھ ایک کمرہ ملاتا تھا۔پہلے اور دوسرے کمرہ کے درمیان درمیانہ سائز کا ایک دروازہ تھا بیت الفکر میں سے ایک دریچہ ( جو آج تک اصلی حالت میں ہے ) بیت الذکر کے پہلے کمرہ میں کھلتا تھا۔اس کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مسجد مبارک میں آمد و رفت ہوتی تھی۔جنوبی در بچه خراس افتاده مملوکہ مرزا امام الدین و مرزا نظام الدین صاحبان کی طرف کنی تھا۔(۵) بیت الذکر کا دوسرا کمرہ۔اس میں جنوبی جانب ایک دریچہ تھا جو خر اس مذکور کی طرف کھلتا تھا۔(۵) (الف)۔سیٹرھیاں جو بیت الذکر کے دوسرے کمرہ سے نیچے کو چہ تک جاتی تھیں۔آج تک بعینہ اصلی حالت میں ہیں۔(۵) (ب)۔اس دروازہ سے بالعموم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیر وغیرہ کیلئے آمد ورفت ہوتی تھی۔یہ دروازہ (۵) (الف) میں مذکورہ سیڑھیوں سے دارا مسیح میں کھلتا تھا۔حضور کے عہد مبارک کے بعد یہ دروازہ بند کر دیا گیا تھا۔اور اس وقت تک اس کی چوکھٹ دیوار میں نظر آتی ہے۔(1) کمرہ سُرخی کی چھینٹوں کے نشان والا۔یہ پہلے غسل خانہ تھا۔اس کا دروازہ بیت الذکر کے دوسرے کمرہ میں گھلتا تھا۔دروازہ آج تک موجود ہے۔اس کا چوکھٹ پرانا ہی ہے لیکن کوار تبدیل ہو چکے ہیں۔جنوبی جانب در بچہ ہوتا تھاجو تھوڑی تبدیلی کے ساتھ آج تک اسی مقام پر موجود ہے۔کمرہ کے شرقی جانب ایک درمیانہ سائز کا دروازہ گول کمرہ کی چھت پر کھلتا ہے۔یہ دروازہ پہلے چھوٹا تھا لیکن حضور کے عہد مبارک میں ہی جب اس کمرہ کی چھت اونچی کی گئی تو یہ دروازہ بدل کر بڑالگا دیا گیا۔جواب تک موجود ہے۔(۷) یہاں پانچ سیڑھیوں والا چوبی زینہ تھا جو سرخی کے چھینٹوں والے نشان کے کمرہ سے گول کمرہ کی چھت پر پہنچنے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔(۸) بیت الذکر کے دوسرے کمرہ سے سُرخی کے چھینٹوں والے نشان کے کمرہ سے گول کمرہ میں جو کہ قدرے نیچے تھا جانے کے لئے یہاں دو (۲) سیٹرھیوں والا چوبی زینہ ہوتا تھا۔