اصحاب احمد (جلد 1) — Page 233
232 چندہ کے متعلق رویا حضرت نانا جان کی طرف سے ذکر خیر : ایک دفعہ آپ نے رویا دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے اور فرمایا ' سیٹھ صاحب چندہ چنا نچہ صبح ہی آپ نے مرکز کو چندہ روانہ کر دیا۔ایک دفعہ چندہ کی فراہمی کے سلسلہ میں حضرت نانا جان میر ناصر نواب صاحب رضی اللہ عنہ یاد گیر تشریف لے گئے۔آپ نے اپنے منظوم سفر نامہ میں اس کا ذکر ذیل کے اشعار میں کیا ہے: حیدر آباد وو رو چلی گاڑی بجے یاد گیر میں پہنچے سیٹھ صاحب وہاں نہ تھے حاضر ان کو لے کر گیا میں تیمار پور واڑی دو پہر آگئی سیٹھ صاحب کے گھر میں جا اُترے ایک دن بعد آگئے آخر راہ میں ہم رہے بہت مسرور سیٹھ صاحب نے کی مری امداد مل گیا مجھ کو چندہ حسب مراد پانچویں روز ہم وہاں سے سیٹھ صاحب نے کی مری نصرت اللہ کی عنایت چلے یاد گیر میں اکثروں شام کو پہنچے لے گئے سبقت پر ان : مولا کی میرے رحمت ہو A ہو وہ آپ کے اخلاص کا ذکر سلسلہ کے آرگن الفضل میں: آپ کے متعلق الفضل زیر عنوان ڈائری بابت سفر ڈلہوزی رقمطراز ہے: یاد گیر کے سیٹھ صاحب: جناب سیٹھ حسن صاحب یاد گیر (حیدر آباد ) سے اپنی وصیت کے متعلق حضور سے مشورہ لینے کے لئے اور مولانا مولوی سید سرور شاہ صاحب بحیثیت سیکرٹری مجلس کار پردازان مقبره بهشتی قادیان سے تشریف لائے۔جناب سیٹھ صاحب نہایت مخلص اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے صحابیوں میں سے ہیں۔خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں اخلاص کی نعمت کے ساتھ مالی وسعت بھی بخشی ہوئی ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں بہت کچھ خرچ بھی کرتے رہتے ہیں۔پہاڑی سفر کی عادت نہ ہونے کی وجہ سے اگر چہ انہیں کسی حد تک تکلیف ہوئی۔مگر حضرت اقدس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔خدا کا شکر ہے۔حضور کے