اصحاب احمد (جلد 1) — Page 180
178 کھال کی ہے اور سارا لباس چیتے کی کھال کا ہے۔غالبا اس سے دشمنوں پر غلبہ پانا مراد ہوتا ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔والسلام حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کا آپ کے متعلق خیال: خاکسار مرزا بشیر احمد حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے ۲۹ جون ۱۹۳۴ء کو ملک صاحب کے بیٹے اخویم ملک سعید احمد صاحب کا نکاح مکرم سید غلام حسین شاہ صاحب کی صاحبزادی سے پڑھا۔اور خطبہ میں فرمایا : سید غلام حسین صاحب جن کی لڑکی کا نکاح ہے۔قاضی سیدامیرحسین صاحب کے بھائی ہیں اور پرانے احمدی ہیں۔ملک مولا بخش صاحب بھی میرے بہت دیر سے ملنے والے ہیں اور مخلص ہیں۔جہاں تک میرا خیال ہے وہ اخلاص میں ترقی کرتے رہے ہیں۔ان کا بیٹا جس کا نام بھی سعید ہے اور ویسے بھی سعید ہے۔۔آپ کے جنتی ہونے کے متعلق رویا: 66 ملک صاحب بیان کرتے تھے کہ خوابوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے مجھے کئی دفعہ اپنے فضل سے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کی برکت سے بعض علوم و مسائل لطیفہ سے اطلاع دی اور مہمات الامور میں میری رہبری فرمائی۔ایک دفعہ میں نے بہشت کو دیکھا اور میں حلفاً شہادت دے سکتا ہوں کہ محض اس کو دیکھنے سے جو سرور حاصل ہوتا ہے وہ لذت وسرور دنیا کی کسی چیز میں نہیں پایا جا تا۔ملک صاحب نے اپنی سوانح میں۔فرمایا: ” سب سے آخری بات جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ ایک خواب ہے جو فروری ۳۹ء میں میں نے قادیان میں دیکھا۔اس خواب کا میرے روئیں روئیں پر اس وقت تک اثر ہے۔میں نے دیکھا کہ چند اشخاص اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کئے گئے۔ان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور یہ خاکسار بھی اللہ تعالیٰ ایک سفید روسفید ریش انسان کی شکل میں ایک کرسی پر جلوہ افروز تھا۔۔۔ایک میز بھی تھی مگر معمولی۔اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ ان کو دوگروہوں میں تقسیم کر دو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس گروہ