اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 22 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 22

22 کے تعلق میں اس خواب کے پورا کرنے کا سامان بروایت مکرم میاں محمد عبد اللہ خان صاحب یوں ہوا کہ جب متواتر دولڑ کیاں تولد ہوئیں اور لڑ کا کوئی نہ ہوا تو والد صاحب کو فکر ہوا اور حضرت مولوی نورالدین صاحب سے ذکر کیا۔چنانچہ آپ نے نسخہ دیا جس کے چار جزو تھے۔جو کہ ہماری والدہ صاحبہ نے استعمال کئے اور اس کے استعمال کے بعد ہر دفعہ لڑکا پیدا ہوتا رہا۔“ آپ کے بطن سے ذیل کی اولاد ہوئی:۔(1) محترمه بوزینب بیگم صاحبہ (ولادت 19 مئی 1893ء ) حضرت مسیح موعود کی تحریک پر حضور کے فرزند حضرت مرزا شریف احمد صاحب سے 15 نومبر 1906ء کو نکاح ہوا۔اور 9مئی 1909ء کو تو دلع عمل میں آئی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو صاحب اولا د واحفاد بنایا۔(2) میاں محمد عبد الرحمن خان صاحب (ولادت 19 اکتوبر 1894ء وفات بمقام مالیر کوٹلہ بتاریخ 25 اکتوبر 1956ء مدفون بمقام مذکور ) (الفضل 31اکتوبر 1956 ء وبدر قادیان 3 نومبر 1956ء) خاموش طبع ، متواضع اور عبادت گزار تھے۔آپ کی لاہور میں شدید علالت پر حضوڑ نے بار بار خطوط لکھے۔جن میں رقم فرمایا کہ میں دعاؤں میں مشغول ہوں اور امیدوار رحمت ایزدی۔حضور کے یہ تمام مکتوبات حضور کے کرب وقلق اور بے پایاں شفقت کے مظہر ہیں۔چنانچہ حضور تحریر فرماتے ہیں۔شب بیداری اور دلی تو جہات سے جو عبد الرحمن کیلئے کی گئی۔میرا دل و دماغ بہت ضعیف ہو گیا ہے۔بسا اوقات آخری دم معلوم ہوتا تھا۔یہی حقیقت دعا ہے کوئی مرے تا مرنے والے کو زندہ کرے۔یہی الہی قانون ہے۔سو میں اگر چہ نہایت کمزور ہوں۔لیکن میں نے مصمم ارادہ کر لیا ہے کہ آپ جب آویں تو پھر چند روز در دانگیز دعاؤں سے فضل الہی کو طلب کیا جائے۔“ اصحاب احمد جلد دوم ص 197 متن و حاشیه یہ بھی مرقوم ہے : ” مکرم میاں محمد عبد الرحمن خاں صاحب بیان کرتے ہیں کہ یہ خواب میں نے مرزا صفدر ،، علی صاحب ملازم اور غالباً والد صاحب سے بھی سنی تھی۔صاحب موصوف نے یہ خواب میری موجودگی میں میاں نجم الدین صاحب بھیروی کو سنائی تھی۔“ خاکسار مولف عرض کرتا ہے کہ حضور کی رؤیا 19 مئی 1893ء اور 19 اکتوبر 1894ء ( تاریخ ہائے ولادت محترمہ بوزینب بیگم صاحبہ ومیاں محمد عبد الرحمن خان صاحب ) کے درمیانی عرصہ کی معلوم ہوتی ہے۔