اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 9 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 9

9 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَىٰ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوعُود عرض حال الْحَمْدُ لِله کہ اصحاب احمد جلد دوازدہم میں حضرت میاں محمد عبد اللہ خان صاحب کے سوانح حیات ہدیہ قارئین کرنے کی توفیق پا رہا ہوں۔آپ کے والد ماجد حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کیا ہی خوش قسمت انسان تھے کہ باوجود تمول و امارت کے عین عنفوان شباب میں آپ نے حضرت مسیح زمان و مهدی دوران علیہ السلام کی شناخت کی توفیق پائی۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو حجتہ اللہ کے خطاب سے نوازا۔بعدہ پیش خبری کے مطابق اپنے مسیح علیہ السلام کی ایک لخت جگر حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ آپ کے عقد زوجیت میں آئیں۔وہ مقدس وجود جسے صاحب العرش نے انت مِنِّي بِمَنزِلَةِ وَلَدِی اور لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاك فرمایا۔اس عظیم الشان وجود کے دوسرے گوشه جگر۔۔۔۔۔حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ جنہیں وحی الہی میں ” دخت کرام کہا گیا ہے۔حضرت میاں محمد عبد اللہ خان صاحب کے حبالہ نکاح میں آئیں۔اس طرح دونوں باپ بیٹا حضرت اقدس علیہ السلام کی مبشر اور فخر دیار اولاد سے وابستہ ہو کر خود بھی فخر دیار ثابت ہوئے۔ہر دو کے مشکوئے معلیٰ سے اللہ تعالیٰ نے اولا د و احفاد سے نوازا جن میں سے پھر ا کثر کے تعلقات ازدواج حضور ہی کے خاندان میں قائم ہوئے۔دونوں بزرگوں نے خدمت دین کی توفیق پائی۔اور ان کا خاتمہ بالخیر ہوا۔وَذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ الله تعالى اپنے فضل سے مدام ان کو اور ان کی اولا د کو انوار و برکات سے نوازتار ہے۔آمین حضرت نواب صاحب کے حالات زندگی خاکسار کی طرف سے جلد دوم میں شرح وبسط سے شائع ہو چکے ہیں۔الحمد للہثم الحمد للہ کہ اس تالیف سے حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی ایک خواب پوری ہوئی تھی۔چنانچہ آپ نے 27 فروری 1962ء کو خاکسار کو رقم فرمایا:۔