اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 7 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 7

7 مداح ہو جاتے کہ اس کے خلاف ایک لفظ سننا بھی گوارا نہ کرتے۔ایک زمانہ میں ان کی اس قدر خوش اعتقادی پر چھیڑ چھاڑ اور مذاق ہوتا تھا گھر میں۔اب قدر آتی ہے کہ شروع سے ہی وہ ایک نیک دل تھا۔نیکی کے آثار دیکھ کر خوش اور مہربان ہو جاتا تھا۔۱۴، ۱۵ سال کی عمر سے ہی ان میں احمدیت کی پختگی اور سعادت کو دیکھ کر ان کے والد ( نواب صاحب مرحوم) نے ان کو چن لیا تھا۔کہ عزیزہ امتہ الحفیظ بیگم کیلئے رشتہ کا پیغام دینے کو کہ میرا یہی لڑکا مناسب اور موزوں ہے۔فرماتے تھے (کہ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دختر کا پیام اسی کیلئے دینے کی جرات کر سکتا ہوں جس کو ایمان و اخلاص اور احمدیت میں دوسروں سے بڑھ کر پاتا ہوں۔پھر یہ رشتہ ہو گیا اور مبارک ہوا۔جو پہلے روحانی طور پر زیادہ نزدیک تھے اب جسمانی طور پر بھی آملے۔آئے بھی اور رخصت بھی ہو گئے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند سے بلند تر کرے۔اور ان کی سب اولادیں نیک نسل ہوں اور نیک ہی نسلیں ان سے چلیں۔آمین والسلام مبارکه