اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 17 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 17

17 کئے تھے جو بہت مقبول ہوئے۔لیکن ابھی حضرت مولانا رضی اللہ عنہ کی سیرت کا ایک بڑا حصہ باقی تھا جو اب زیر نظر تالیف میں نہایت عمدگی سے پیش کیا گیا ہے۔جن احباب کے پاس اصحاب احمد کی گزشتہ جلدیں موجود ہیں اور وہ ان کا مطالعہ کر کے ان کی افادیت سے واقف ہو چکے ہوں گے وہ تو اس سلسلہ کی ہرنئی چھپنے والی کتاب بھی ضرور حاصل کرنے کا اہتمام کریں گے۔دیگر اصحاب سے ہم گزارش کریں گے کہ اگر وہ اب تک ان انمول موتیوں کے حصول سے محروم رہے ہیں تو اب جلد از جلد یہ بیش بہا کتب حاصل کر کے ان سے استفادہ کریں۔“