اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 51 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 51

51 بوقت اعلان نکاح حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحب نے خطبہ مسنونہ پڑھ کر فرمایا۔0 " آج کا دن خدا تعالیٰ کے نشانوں میں سے ایک نشان۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کی وجہ سے حضور نے تحریر فرمایا :۔بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم مکر می نواب صاحب السلام علیکم۔آپ کا خط مل گیا۔چونکہ ڈاکٹر صاحب بھی آئے ہوئے ہیں اس لئے بہتر ہے کہ پیر کے دن نکاح ہو جائے۔نواب صاحب نے استفسار ا تحریر کیا:۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ والسلام خاکسار مرز امحمود احمد دار السلام 6 جون 1915ء سیدی حضرت خلیفہ امسیح علیہ السلام مکرم ومعظم سلمکم اللہ تعالیٰ السلام علیکم۔غالباً نکاح بعد عصر ہوگا۔مگر احتیاطاً حضور سے ملتجی ہوں کہ کیا بعد عصر ہوگا یا کسی اور وقت تا کہ اس وقت حاضر ہو جائیں۔حضور نے تحریر فرمایا:۔محمد علی خاں انشاء اللہ نماز عصر کے بعد بڑی مسجد میں ہوگا۔ذیل کا انتظام ضبط تحریر میں لایا گیا۔بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم مهر نامه از جانب محمد عبد اللہ خاں صاحب باعث تحریر آنکه مرزا محمود احمد نحمده ونصلى على رسوله الكريم جو کہ 7 جون 1915 ء بروز دوشنبہ کو میرا نکاح امتہ الحفیظ بیگم دختر سیدنا ومولانا و اما منا حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مهدی مسعود علیه السلام مرحوم و مغفور رئیس قادیان ضلع گورداسپور سے بعوض مہر مبلغ 15000 پندرہ ہزار روپیہ کلدار جس کے نصف۔۔۔ساڑھے سات ہزار ہوتے ہیں ہوا ہے۔یہ پندرہ ہزار روپیہ مہر امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ مذکورہ کا بطور مہر موجل مقرر ہوا ہے جو میرے اور میرے ورثاء پر حق واجب ہے۔پس زوجہ ام مذکورہ جب چاہیں اس رقم کو مجھ سے یا میرے ورثاء سے وصول کر سکتی ہیں۔پس یہ چند کلمات بطور مہر نامہ واقرارنامہ دسند کے آج لکھ دیئے کہ عند الحاجت کام آئیں۔