اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 42 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 42

42 لمبی چوڑی تمہید کے میں بادب ملتجی ہوں کہ حضور اپنی فرزندی میں لے کر حضور بعد مشورہ حضرت ام المومنین علیها السلام عبداللہ خان میرے لڑکے کا رشتہ عزیزہ امتہ الحفیظ کے ساتھ منظور فرمائیں اور بعد استخارہ مسنونہ جواب سے مشکور فرمائیں۔راقم محمد علی خاں ذمہ داری کا حد درجہ احساس اپنی بھاری ذمہ داری کے اس احساس کی وجہ سے حضرت نواب صاحب میاں محمد عبداللہ خاں صاحب کو اپنے اطمینان کی خاطر مزید تحریر فرماتے ہیں:۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم یا اپنی سلمکم اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم۔تم کو میں نے تمام امور کھول کر لکھ دیئے تھے اور تم نے اس امر کو پسند کیا تھا کہ تمہارا رشتہ امتہ الحفظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لڑکی سے کیا جائے اور تم کو میں نے استخارہ کیلئے بھی کہا تھا۔آج قریباً ہفتہ ہو گیا ہے میں نے تمہاری پسند کے اظہار پر درخواست کر دی ہے اور آج چالیس دفعہ استخارہ ختم ہو گیا ہے۔پس مزید احتیاط کیلئے تم کولکھتا ہوں کہ مجھ کو تم پر جو حسن ظن ہے اس کی بناء پر میں نے یہ تعلق چاہا ہے۔پس تم سمجھ لو کہ یہ میری اور تمہاری بڑی ذمہ داری کا کام ہے۔اگر تم اپنے میں پورا حوصلہ رکھتے ہو۔کہ جس طرح میں نے لکھا ہے تم نبھا سکو گے تو اس جگہ قدم رکھنا چاہئے ورنہ دین و دنیا کا خسارہ ہے۔یا مکن با پیل باناں دوستی یا بنا کن خانه در خور و بیل میرے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔بہت سی ناگوار باتوں پر برداشت کرنی ہوگی۔یہ تعلق میں صرف اس لئے چاہتا ہوں کہ تم لوگ بھی اہل بیت میں داخل ہو جاؤ اور یہ بڑی سعادت ہے۔مگر اگر ذرا مزلت قدم ہوا۔پھر دین بھی گیا۔پس خوب سوچ سمجھ لو۔دوسری بات میرے خوش کرنے کیلئے یہ تعلق نہ کرنا بلکہ اگر تم واقعی سچے دل سے پسند کرتے ہو اور محض اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے ایسا کرتے ہو تو مجھ کو جو تمہارے دل میں ہے صحیح لکھو، تا کہ مجھ کو اطمینان ہو اور اگر بدل تم کو پسند نہیں اور محض میرے خوش کرنے کو مانا تو باز آجاؤ اور میں انکار کر بھیجتا ہوں ، ابھی وہاں سے جواب نہیں آیا بات گومگو میں رہ جائے گی۔مگر پھر دقت ہوگی اور اگر واقعی تمہاری اپنی ہی اصل غرض ہے کہ رشتہ امتہ الحفیظ سے ہو۔تو