اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 147 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 147

147 صاحب کی خدمت میں بطور معاون ناظر بھیج دیا۔یہ حضرت نواب محمد دین صاحب تھے۔جو ان دنوں ناظر دعوت وتبلیغ تھے۔اس سے پہلے ان سے تعارف نہ تھا۔حسن اتفاق سے دونوں نواب صاحبان کا حسن انتخاب عمل میں آیا تھا۔عمر کے لحاظ سے ایک جوان اور دوسرے ضعیف العمر مگر جنون مومنانہ، فعالیت، جذبہ ایثار اور انتھک عملی زندگی کے اعتبار سے دونوں میں فرق قائم کرنا مشکل تھا۔حضرت نواب محمد دین صاحب سارا سارا دن اپنی رفاقت شعار شیور لے کار میں مختلف النوع جماعتی امور کی تکمیل کے سلسلہ میں متعلقہ دفاتر اور محکمہ جات میں افسران مجاز سے ملاقاتیں کرتے تھے۔اور خاکسار کو ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے اور ساتھ ساتھ مختلف امور نوٹ کراتے جاتے۔آپ اللہیت اور حسنِ اخلاق اور در عشق احمدیت کا نمونہ تھے۔تعطیلات کے اختتام پر اور فسادات کی حالت اچھی ہونے پر لاء کالج میں پڑھائی شروع ہوگئی۔تو اس خیال سے کہ کام کی شدت اور وسعت بھی کم ہو چکی تھی۔میں نے حضرت نواب صاحب سے مناسب الفاظ میں ذکر کیا۔تو آپ نے محبت بھرے دعائیہ الفاظ میں رخصت کیا۔وکالت شروع کرنے کے بعد پہلی دفعہ 1950ء میں ایک مقدمہ کے تعلق میں حضرت میاں عبد اللہ خان صاحب کی خدمت کرنے کا موقعہ پیدا ہوا۔آپ ان دنوں شدید بیمار اور رتن باغ میں متواتر صاحب فراش رہتے تھے۔آپ نے اس مقدمہ کے سلسلہ میں بھی اعلیٰ درجہ کے تقویٰ کا نمونہ دکھایا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان دنوں خاکسار کو بہت دفعہ حاضر خدمت ہونے کا موقعہ ملا۔دن کا کوئی حصہ ہو جب بھی وہاں گیا یہی معلوم ہوا کہ حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ آپ کی خدمت میں ہر آن موجود ہیں۔اور صرف وہ چند منٹ دوسرے کمرہ میں تشریف لے جاتیں۔جبکہ خاکسار آپ سے گفتگو کر رہا ہوتا۔خاکسار 1950 ء سے لے کر متواتر بحیثیت وکیل مختلف مقدمات میں آپ کی خدمت بجالاتا رہا۔آپ قانونی پہلو رکھنے والے ہر معاملہ میں مشورہ حاصل کرنے کو بہتر خیال فرماتے تھے میں علی وجہ البصیرت کہہ سکتا ہوں کہ آپ نے ہر امر میں اور ہر مرحلہ پر تقویٰ اللہ کوملحوظ رکھا۔ایک دفعہ ایک کیس میں ایک بیان تحریری دینے کے متعلق میں نے ایک ایسی بات suggest کی کہ جس سے مفہوم ابهام آمیز اور مفید مطلب ہو سکتا تھا اور اصطلاحی لحاظ سے جھوٹ کی تعریف میں بھی نہ آتا تھا۔مسکراتے ہوئے مگر شدت سے فرمایا۔لیکن کیا تقویٰ ہے۔؟ لاشعوری طور پر دل میں رقت سی پیدا