اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 76 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 76

بچی کو قیمتی نصائح 76 آپ نے اپنی صاحبزادی آمنہ طیبہ صاحبہ کو ان شادی کے موقعہ پر جو زریں نصائح تحریر فرمائی بقیہ حاشیہ (11) اعانت دار الشيوخ الفضل 27 فروری 1947ء) (12) مسلمانوں کی کمزوریوں کو دور کرنے اور اعدائے اسلام کے حملوں کی مدافعت کیلئے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے پچیس لاکھ روپے کے ریزروفنڈ کی تحریک اپریل 1927ء میں فرمائی تھی آپ کا نام ان احباب میں مندرج ہے جنہوں نے ایک سے پانچ ہزار تک فنڈ جمع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔رپورٹ مشاورت 1929 ء ص 295 ) (ایڈیٹر ) آپ نے اس کی فراہمی کیلئے قابل قدر کام کیا۔چنانچہ پچیس لاکھ ریز رو فنڈ کے متعلق مکرم خان عبداللہ خاں صاحب کی مساعی جمیلہ۔اولڈ بوائز ہائی سکول کیلئے قابل تقلید نمونہ کے عنوانات کے تحت مرقوم ہے :۔امید ہے مکرم جناب خان محمد عبد اللہ خان صاحب آف مالیر کوٹلہ کا حسب ذیل مضمون نہایت خوشی اور مسرت کے ساتھ پڑھا جائے گا۔اور ان کے اخلاص اور جوش کی نہ صرف تعریف کی جائے گی بلکہ دعا کی جائے گی کہ خدا تعالیٰ انہیں ہمیشہ خدمات دین ادا کرنے کیلئے بڑھ چڑھ کر توفیق بخشے۔جس درد مندی اور اخلاص سے انہوں نے اولڈ بوائز ہائی سکول کو مخاطب کیا ہے اولڈ بوائز کو اسی رنگ میں جواب دینا چاہئے اور جو کام ان کے سامنے پیش ہوا ہے اسے اس خوبی اور عمدگی سے سرانجام دینا چاہئے کہ یہ ان کیلئے ایک عظیم الشان کا رنامہ بن جائے“۔حضرت خلیفۃ امسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے جس درد انگیز پیرایہ میں احمد یہ کانفرنس کے موقعہ پر مسلمانان ہند کی موجودہ حالت کا نقشہ کھینچا اور جس رقت انگیز جوش اور ولولہ کے ساتھ نمائندگان جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ کیا تھا اور جس جذ به اطاعت و فرمانبرداری سے جماعت کے نمائندگان نے لبیک کہا۔اس نظارہ سے ہماری آنکھوں کے سامنے وہ اسوہ ابراہیمی پھر گیا۔جبکہ انہیں اسلم کہا گیا تو بے ساختہ ان کے منہ سے اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِین نکلا۔ان نمائندگان میں سے میں بھی ایک تھا۔جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی آواز کو اپنے خلیفہ کے منہ سے سنا اور کھڑے ہو کر اس امر کا عہد کیا کہ اللہ اور رسول اور اس کے دین کی تقویت کیلئے اپنی جان مال اور عزت۔الغرض ہر ایک چیز اس کی راہ میں قربان کر دیں گے اور اسلام کو چہا را طراف دنیا میں پھیلا کر رہیں گے۔عہد کرنے کو تو میں نے بھی کر دیا۔لیکن عہد کرنا آسان اور نباہنا (باقی حاشیہ اگلے صفحہ پر )