اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 66 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 66

66 مبارکباد یہ روز کر مبارک سبـــــــــان مـــن یــــرانــــی نہایت مسرت اور دلی انبساط کے ساتھ یہ خبر شائع کی جاتی ہے کہ آج 7 جون 1915ء کو بعد نماز عصر حضرت جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَل الانْبِيَاء مسیح موعود کی دوسری اور آخری صاحبزادی حضرت امۃ الحفیظ کا نکاح ساعت سعید میں حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کی پہلی بیگم صاحبہ کے بطن کے دوسرے صاحبزادے سردار عبداللہ خاں صاحب سے ہو گیا۔وَالْحَمْدُ لِله عَلیٰ ذَالِک۔صاحبزادی امتہ الحفیظ خدا تعالیٰ کی پاک وحیدخت کرام کے معزز خطاب سے یاد کی گئی ہے اور قبل از وقت اس کی خبر اللہ تعالیٰ نے دی اس لئے وہ ایک آیت اللہ ہے۔حضرت مسیح موعود کے ساتھ مہری تعلقات خدائے تعالیٰ کے خاص فضل اور برکات کا نشان ہیں اور یہ سعادت ازل سے حضرت نواب صاحب اور ان کے صاحبزادہ عبداللہ خاں سے مقدر تھی۔اس سعادت بزور بازو نیست بخشد خدائے بخشنده حضرت مسیح موعود کے ساتھ رشتہ کے رنگ میں فرزندی کے تعلقات کے حصول کی بیہودہ کوششیں بعض بد قسمتوں کیلئے ابدی محرومی کا موجب ہو گئیں مگر وہ خدا تعالیٰ کی نظر سے اس کے اپنے ہاتھ سے مسوح اور معطر کئے ہوئے بندے کی قابل روحیں تھیں۔ان کیلئے آسمان پر پہلے سے لکھا گیا تھا۔الحمد للہ وہ نوشتہ پورا ہوگیا۔اس کے بعد اب دنیا کے آخر ہونے تک یہ سعادت کسی دوسرے کو نہیں مل سکتی۔اس لئے کہ مسیح موعود آپ کا اور اس کی پاک اولا د جو خدا تعالیٰ کے نشانات ہیں ہو چکی۔دنیا میں بہت نیک اور اعلیٰ درجہ کی خواتین ہوں گی مگر حضرت ام المومنین کا درجہ حضرت مسیح موعود کے تعلق کے باعث حضرت میر ناصر نواب قبلہ کی بیٹی کے سوا اب نہیں مل سکتا۔ایسا ہی مسیح موعود کی فرزندی کے شرف میں اب حضرت نواب محمد علی خاں اور سردار عبداللہ خاں صاحب منفرد ہو چکے اس لئے اس عزت اور شرف پر میں ناظرین الحکم کی طرف سے حضرت نواب صاحب اور ان کے خاندان کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں کہ یہ بہت ہی بڑا انعام ان پر ہوا ہے وہ جس قدر سجدات شکر بجالائیں کم ہے اور حضرت ام المومنین اور حضرت مسیح موعود کے خاندان کے تمام ممبروں اور حضرت میر ناصر نواب صاحب قبلہ کے خاندان کے تمام ممبروں کو مبارکباد دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس رشتہ کو ہر قسم کی برکات اور فضلوں کا ذریعہ بنائے۔آخر میں حضرت امام سید نافضل عمر کے حضور مبارکباد عرض کرتے ہوئے اپنے لئے درخواست دعا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت ان کیلئے مقدر کی تھی۔صاحبزادی امتہ الحفیظ کی آمین اور نکاح ان کے ہاتھ پر ہوا۔اللہ الحمد۔خاکسار یعقوب علی تراب (ایڈیٹرالحکم۔قادیان)