اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 208 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 208

208 صحیح تصویر تھے۔آپ ایک بہترین خاوند بے حد مشفق اور محبت کرنے والے والد تھے۔ابا جان کیلئے امی جان صرف بیوی نہیں تھیں۔بلکہ وہ حضرت مسیح موعود کی بیٹی زیادہ تھیں۔ہمیشہ دیکھا کہ آپ نے امی جان کا بے حد خیال رکھا اور بہت ہی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا حالانکہ ابا جان کو خود بھی عزت ، حسب و نسب ، مال و دولت سب کچھ حاصل تھا اور یقیناً اللہ تعالیٰ نے وہ تمام خوبیاں ان میں ودیعت کر رکھی تھیں کہ جن کی وجہ سے وہ حضرت مسیح موعود کی دامادی کے اہل تھے۔مگر ابا جان نے کبھی اپنی کسی خوبی پر فخر نہ کیا۔آپ کیلئے تو سارا فخر اسی میں تھا کہ آپ حضرت مسیح موعود کے خادم اور داماد ہیں اور حضور کی بیٹی ان کے گھر میں ہے۔ہمیشہ نہایت انکسار اور عاجزی سے کہتے کہ میں تو کسی قابل نہ تھا۔یہ صرف اللہ تعالیٰ کا فضل تھا کہ اس نے مجھے حضور کے قدموں میں لا بٹھایا۔اللہ تعالیٰ کے ہر فضل اور انعام پر آپ یہی کہتے کہ یہ تمہاری امی کے قدموں کی برکت ہے۔امی تو خیر ابا جان کیلئے ایک بہت بڑی ہستی تھیں ہی۔ابا جان تو خاندان حضرت مسیح موعود کے بچے بچے پر فدا تھے۔ہم سب بہنوں کے خاوند اور خاندان کے دیگر بچے ابا جان کیلئے بچے ہی تھے۔مگر باوجود اپنی بزرگی اور بڑائی کے آپ ان سب کے ساتھ ہمیشہ بہت عزت و احترام سے پیش آتے۔میاں کہہ کر مخاطب فرماتے کھڑے ہو کر ملتے اور فرماتے کہ یہ خاندان حضرت مسیح موعود کے بچے ہیں۔آپ کو ہم سب بہن بھائیوں سے بھی بہت پیار تھا۔عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اگر لڑ کیاں زیادہ ہوں تو والد گھبرا جاتا ہے اور لوگ لڑکوں کی زیادہ قدر کرتے ہیں۔مگر ابا جان نے ہمیشہ ہم سب بہنوں سے بہت محبت کا سلوک کیا اور ہمیں کبھی یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ ہم لڑکوں سے کم درجہ کی ہیں۔اس وجہ سے بالعموم ہمارے بھائیوں اور ہمارے خاندان میں یہ احساس تھا کہ آپ لڑکیوں سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔لیکن حقیقت یہ تھی کہ آپ کے دل میں ساری اولا د کیلئے شدید محبت تھی۔اور اس معاملہ میں آپ اس قدر نازک احساس رکھتے تھے کہ اگر ہم میں سے کسی کو کوئی ذراسی بھی تکلیف ہوتی تو آپ کی نگاہیں فوراً پہچان لیتیں اور ہم آپ کی بار بار اٹھتی نگاہوں سے سمجھ جاتے کہ باوجود ہمارے چھپانے کی کوشش کے آپ سمجھ گئے ہیں۔اور پھر امی سے ذکر کرتے کہ آپ نے غور نہیں کیا۔آج فلاں بچہ کچھ چپ اور اداس تھا کیا بات ہے؟ آپ سے ہم سب بہنیں بے حد بے تکلف تھیں۔مگر اس کے باوجود آپ کا رعب بھی بہت تھا۔آپ نے صرف محبت ہی نہیں کی بلکہ ہر طرح تربیت کا بھی خیال رکھا۔جہاں کوئی ایسی بات محسوس کرتے جو بری ہوتی فوراً آپ کا رنگ بدل