اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 297 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 297

297 پیدا کرنے کی کوشش کی۔چنانچہ روزنامہ پر تاپ“ نے جماعت احمدیہ کو دشمن اسلام“ قرار دیا۔اور بقیہ حاشیہ: کے متعلق بھی لازمآوہ اختیارات حاصل ہونے چاہئیں۔یہ دلیل قطعاً قابل پذیرائی نہیں ہے۔عدالت کے احکام کی نافرمانی کے متعلق جو اختیارات ہیں وہ قانون کی دفعات کے عطاء کئے ہوئے ہیں۔اس لئے ان کے متعلق کوئی تردد پیدا نہیں ہوسکتا۔اسی طرح عدالت کے اجلاس کے دوران میں عدالت کے روبرو کوئی ایسی کارروائی کرنا جس سے عدالت کی کارروائی میں خلل واقع ہو یا جس سے عدالت کی ہتک ہو۔تعزیرات ہند کی رو سے جرم ہے۔اور قابلِ سزا ہے۔اور یہی تمیز میں عدالت کے روبرو پیش کرنا چاہتا ہوں ، کہ جن اقسام تو ہین کے متعلق صریح طور پر قانون نے عدالت کو اختیار نہیں دیا۔ان کے متعلق یہی قیاس ہونا چاہیئے۔کہ عمداً ان اختیارات سے عدالت کو محروم کیا گیا ہے۔ورنہ کیا وجہ تھی کہ بعض اقسام تو ہین کو تو صراحتاً قابل سزا قرار دیا گیا۔اور دیگر اقسام کا کہیں ذکر بھی نہیں کیا گیا۔دوسرا امر جو میرے فاضل دوست نے پیش کیا ہے۔وہ یہ ہے کہ انگلستان میں ایسے قدیم زمانہ سے استعمال ہوتے چلے آئے ہیں۔اس کے متعلق میں یہی عرض کروں گا، کہ مقدمہ کے فیصلہ ہو جانے کے بعد عدالت کے متعلق کوئی ایسی بات کہنا یا لکھنا جسے تو ہین قرار دیا جائے۔مقابلہ ایک نئی بات ہے۔انگلستان میں سب سے پہلی کا رروائی اس نوع کی ۱۷۶۰ء میں عمل میں آئی۔مسٹر جسٹس براڈوے:۔ممکن ہے کہ ۱۷۲۰ء سے پیشتر کوئی ایسا واقعہ ہی تو ہین کا پیش نہ آیا ہو۔چوہدری ظفر اللہ خاں :۔اور یہ بھی ممکن ہے کہ ۱۷۲۰ء سے پیشتر اس قسم کے واقعات کو تو ہین ہی نہ سمجھا گیا ہو۔یا بغیر توہین عدالت کی کارروائی کے عدالت کی عزت کو کافی طور پر محفوظ سمجھا گیا ہو۔تیسرا امر میرے فاضل دوست نے یہ پیش کیا ہے کہ یہ عدالت ۲۹۔الہ آباد دصفحہ ۹۵ میں جو ریمارک پر یوی کونسل نے کیا ہے، اس کی پابند ہے۔اس کے متعلق میں پیشتر وضاحت سے عرض کر چکا ہوں۔یہ صرف ایک ریمارک ہے فیصلہ نہیں۔نہ ہی یہ امر پریوی کونسل کے سامنے فیصلہ طلب تھا۔اس لئے یہ عدالت اس ریمارک کی پابند نہیں۔میرے فاضل دوست نے ایکٹ ۱۲ ۱۹۲۶ء کا حوالہ دیکر یہ بحث کی ہے کہ واضعان قوانین نے یہ فرض کیا ہے کہ اس عدالت کو توہین عدالت کے متعلق کا رروائی کرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔مسٹر جسٹس براڈوے:۔کیا آپ یہ تسلیم کرتے ہیں یا نہیں کہ اس ایکٹ میں ایسا فرض کیا گیا ہے۔