اصحاب احمد (جلد 11) — Page 234
کیا جاتا ہے: 234 (۱) لارڈ ریڈنگ وائسرائے ہند کی خدمت میں جماعت کے وفد نے ۲۳/۶/۲۱ کو شملہ میں سپاسنامہ پیش کیا۔جو محترم چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے بطور سیکرٹری وفد پڑھا۔اور حضرت بقیہ حاشیہ: - (۲۱) ISLAM PROMOTES WORLD UNITY,PEACE AND PROGRESS (الفضل بابت مئی ۱۹۳۴ء) THE HISTORY AND PROGRESS OF THE AHMADIYYA (MM) MOVEMENT (الفضل بابت دسمبر ۱۹۳۷ء) (۲۳) ورلڈ فیلوشپ آف فیتھس کی طرف سے شائع کردہ تین صد چونسٹھ صفحات کی کتاب میں آپ کا ایک مضمون اسلام اور احمدیت کے متعلق شائع ہوا۔کتاب کا نام PEACE AND PROGRESS THROUGH WORLD FELLOWSHIP OF FAITHS صدرانجمن احمد یہ بابت ۳۸۔۱۹۳۹ء ص ۱۷)۔(۲۴) حضرت مصلح موعو د ایدہ اللہ تعالیٰ کے متعلق اس فرمودہ الہی پر مضمون کہ:۔زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔“ ( فرقان بابت اپریل ۱۹۴۴ء ) (۲۵ و ۲۶) آپ کے دو ذیل کے مضامین کا ترجمہ جرمن زبان میں ہو چکا ہے۔ISLAM AND INTERNATIONAL LAW(1) (ب)ISLAM AND WEST (الفضل ۱۵/۹/۵۸ ص۴) (سالانہ رپورٹ (۲۷) اجلاس کل ہند مسلم لیگ منعقدہ دہلی ۱۹۳۱ ء کا آپ کا خطبہ صدارت ۲۶/۸×۲۰ کے سائز پر پینتالیس صفحات میں جامع پریس دہلی کی طرف سے شائع ہوا تھا۔(۲۸) لاہور کے معروف رسالہ ” نقوش کے بخاری نمبر میں سید احمد شاہ صاحب بخاری مرحوم ( مستقل مندوب برائے مجلس اقوامِ عالم منجانب پاکستان ) کے متعلق اپنے تاثرات انگریزی میں رقم کئے ہیں۔اس میں اس کا ترجمہ بھی شائع ہوا ہے۔(۲۹) ایک اطالوی خاتون پروفیسر ڈاکٹر و گلیری نے اطالوی زبان میں ایک بہت مفید کتاب اسلام کے متعلق تالیف کی ، جس کا انگریزی ترجمہ ایک اور یورپین نے کیا۔ریاستہائے متحدہ امریکہ کے احمد یہ مشین نے بھی ۱۹۵۷ء میں اس کا انگریزی ترجمہ شائع کیا۔جس کا پیش لفظ جناب چوہدری صاحب نے رقم فرمایا۔اس کتاب کا (مع پیش لفظ) ترجمه محترم شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ (امیر جماعت وضلع لائل پور ) نے کیا۔(الفرقان بابت ستمبر اکتوبر ۱۹۵۷ء)۔