اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 136 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 136

136 (11) تاثرات حضرت عرفانی صاحب حضرت عرفانی صاحب کے قیمتی تاثرات درج ذیل ہیں: وو آہ چوہدری نصر اللہ خاں صاحب مرحوم کمر باندھے ہوئے چلنے کو یاں سب یار بیٹھے ہیں بہت آگے گئے باقی جو ہیں تیار بیٹھے ہیں اس ہفتہ (۲۹ ستمبر) کی ڈاک دارالامان سے نہایت ہی رنج افزا خبر لائی۔جو حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب کی وفات پر مشتمل ہے۔حضرت ڈاکٹر رشید الدین صاحب کی وفات کے بعد یہ دوسرا قومی صدمہ ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔مخدومی حضرت چوہدری صاحب کی وفات نہ صرف ان کے کثیر التعداد رشتہ داروں اور وسیع حلقہ احباب میں ماتم کا موجب ہوگی۔بلکہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے تمام افراد کو جہاں جہاں وہ ہیں رلائے بغیر نہ رہے گی۔ہم خدا تعالیٰ کی رضا پر بحمد اللہ راضی ہیں لیکن انسانی جذبات سے خالی نہیں اور رنج و راحت کی کیفیات اثر کئے بغیر نہیں رہ سکتی ہیں۔حزیں عرفانی وطن سے دور ایسے مخلص کرم فرما کی خبر وفات کو اپنے لئے حوصلہ شکن پاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اخص اور مخلص صحابہ یکے بعد دیگرے عالم آخرت کو جار ہے ہیں اور حزیں عرفانی ان جدا ہونے والوں کی نوحہ خوانی میں مصروف ہونے والوں کی نوحہ خوانی میں مصروف ہے۔حضرت چوہدری صاحب سے قریباً گذشتہ چوتھائی صدی سے میرا تعارف ہوا۔اور اس لمبے زمانے میں ان کے اخلاص اور سلسلہ کے لئے فدائیت کی روح کو ہمیشہ میں نے ترقی پر پایا۔میں چاہتا ہوں کہ چوہدری صاحب کے متعلق اپنے ذاتی تجربوں اور واقفیت کو شائع کر دوں تا کہ وہ ہمارے لئے خضر راہ ہوں۔میں تفصیلی حالات نہیں لکھ سکوں گا بلکہ ان کی سیرت کے متعلق چند خیالات کا اظہار کروں گا۔چوہدری نصر اللہ خاں صاحب ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے ایک معزز زمیندار خاندان کے ممبر تھے۔ان کی تعلیم لاہور کے اور ٹینکل کالج میں ہوئی۔طالبعلمی کے زمانہ میں وہ ہمیشہ اپنی جماعت میں ایک شریف اور قابل فخر طالب علم سمجھے جاتے تھے۔ان کے کلاس فیلوز ہمیشہ ان کی عزت بوجہ ان کی قابلیت اور ذاتی شرافت کے کرتے تھے۔مجھ کو گذشتہ انتخابات کونسل کے موقعہ پر چوہدری