اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 120 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 120

120 خلاف آپ نے ایسا کیوں کیا؟ فرمانے لگے میں قریباً چھ ماہ آپ کا امتحان کرتا رہا ہوں۔آپ میری منشاء کے مطابق صحیح لکھتے ہیں مجھے اطمینان ہو چکا ہے اس لئے میں نے بغیر پڑھنے کے دستخط کئے ہیں۔پھر اسی طرح یہ سلسلہ جاری رہا۔البتہ جب مجھے کسی معاملہ کے متعلق پوچھنے کی ضرورت ہوتی تو میں زبانی استفسار کر لیا کرتا تھا۔کھانا لنگر خانہ سے قیمت پر اول درجہ کا کھاتے تھے۔ان ایام میں اول درجہ کے کھانے کی قیمت دس روپے ماہوار ہوتی تھی۔البتہ بعد دو پہر نماز ظہر مسجد مبارک میں ادا کر نے کے بعد میرے پاس دفتر مقبرہ بہشتی میں جو متصل مدرسہ احمد یہ ایک کچے کمرہ میں ہوتا تھا، تشریف لاتے اور گرم دودھ میں نصف پاؤ جلیبیاں ڈلوا کر پیتے تھے۔’ ایک دفعہ میں نے عرض کیا کہ چوہدری نوراحمد خاں صاحب لنگر خانہ میں محرر ہیں لیکن ان کولنگر سے کھانا کھانے کہ اجازت نہیں۔اور وہ کام کاج کی وجہ سے وہاں قریباً دو پہر تک رہتے ہیں۔فرمانے لگے ابھی جاؤ اور انہیں میری طرف سے حکم دو کہ وہ لنگر خانہ سے کھانا کھانا شروع کر دیں۔انجمن سے میں منظوری کروالوں گا۔چنانچہ اس کے بعد صدرانجمن احمد یہ کاریز ولیوشن بھی ہو گیا۔ایک دفعہ صدر انجمن احمدیہ کا بجٹ حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ مرحومہ ( حرم حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ ) کے کمرہ متصل مسجد مبارک قادیان میں حضور کے پیش تھا۔اور تمام ناظر صاحبان صدر انجمن احمد یہ بھی موجود تھے۔جب مقبرہ بہشتی کی آمد کا بجٹ سامنے آیا تو گذشتہ سال سے آمد دو چند تھی۔اس پر چوہدری صاحب نے حضرت کے حضور عرض کیا کہ ناظر بیت المال کے پاس کئی انسپکٹر ہیں اور خاصہ عملہ بھی۔تاہم وہ اپنی آمد کو گزشتہ سال کی نسبت سے دو چند نہیں کر سکے لیکن صیغہ بہشتی مقبرہ میں ایک کلرک منشی محمد الدین صاحب ہیں۔اور چوہدری فضل احمد صاحب محصل وصایا ہیں۔لیکن آمد دو چند ہوگئی ہے۔گو چوہدری فضل احمد صاحب میرے رشتہ دار ہیں۔لیکن اس آمد کے بڑھانے میں منشی محمد الدین صاحب کی کوشش کا نتیجہ ہے۔اس لئے ان کو مبلغ پچاس رو پیدا انعام ملنا چاہیئے۔حضور نے اجازت دیدی۔چنانچہ یہ معاملہ صدرانجمن احمدیہ کے اجلاس میں منظور ہوا اور حضور نے منظوری دے دی۔(ریزولیوشن نمبر ۲۶-۵-۲۷ /۱۲۱ ) گویا چوہدری صاحب نے خود بخود بغیر میری کسی تحریک کے یہ انعام دلایا۔میں دفتر بہشتی مقبرہ سے قبل لنگر خانہ میں کام کیا کرتا تھا اور ساتھ ہی جلسہ سالانہ کا بھی۔متواتر کئی سال جلسہ سالانہ کا کام