اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 67 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 67

67 کو تفویض ہوتی رہی اور سب کمیٹیوں میں شمولیت کا افتخار بھی ہر دو کو حاصل ہوتا رہا۔* فتنہ ارتداد ملکانه (الف) اولین مشاورت کے موقعہ پر دوسرے روز (۱۶/۴/۲۲ کو ) افتتاحی تقریر میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: بولنے کی یہ ترتیب ہوگی، کہ جو پہلے کھڑے ہوں، وہ پہلے بولیں۔ایک صاحب مقرر ہوں ، جو نام لکھیں اور ترتیب وارا نہیں بولنے کے لئے کہتے جائیں۔اس کام کے لئے چوہدری نصر اللہ خاں صاحب کو مقرر کرتا ہوں۔اگر انہیں نام معلوم نہ ہوں تو پوچھ لیں۔اگر انہوں نے زندگی وقف کی ہے (تو) خدمت دین کے لئے ، اس لئے انہیں ایسی واقفیت بہم پہنچانی چاہیئے کہ سب کے نام معلوم ہوں۔(ایضاً صفہ ۳۲) آپ ۱۹۲۲ء سے ۱۹۲۵ ء تک شوری میں شامل ہوتے رہے۔۱۹۲۴ء میں سب کمیٹی بابت نظام کے ممبر بھی تھے۔(ص ۶۷) ۱۹۲۶ ء کی شوریٰ میں آپ شریک نہیں تھے۔(ب) چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب۔۱۹۲۲ء سے ۱۹۴۷ء تک (۱۹۳۶ء کی دو شورا ی شمار کر کے ) غالبا ستائیس شوری ہوئیں (۱۹۲۲ء۔۱۹۲۹ء تا ۱۹۳۱ء۔۱۹۳۵ء۔۱۹۴۲ء و ۱۹۴۵ء میں گویا ) سات بار آپ نے شرکت کا موقعہ نہیں پایا۔( اور ۱۹۴۷ء کی رپورٹ نہیں مل سکی۔غالب طبع نہیں ہوئی۔بقیہ انیس ۱۹ اجلاسات میں سے سترہ میں آپ صدر اجلاس مقرر ہوتے رہے۔اس بارہ میں متعلقہ رپورٹوں کے صفحات برائے حوالہ درج ذیل کرتا ہوں : ۱۹۶۴ء (صفحہ ۱۲) یہ تیسری شور کی تھی۔اس وقت آپ کی عمر اکتیس سال تھی۔۱۹۲۵ء (صفحہ ۸) ۱۹۲۶ء۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر اجلاس چوہدری صاحب کو مقرر کیا اور یہ بھی فرمایا کہ چونکہ وہ ایک سب کمیٹی کے صدر بھی ہیں۔اس کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے پر ان کی جگہ خان صاحب مولوی فرزندعلی صاحب ( مرحوم ) کام کریں گے۔اس موقعہ پر ایک عجیب بات ہوئی چوہدری صاحب کے اخلاق فاضلہ کو نمایاں کرتی ہیں۔اس نے ظاہر کیا کہ انکسار کے خلق کا بہرہ وافر آپ کو ودیعت ہوا ہے اور ضد کی صفت آپ میں موجود نہیں۔۴۵