اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 41 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 41

41 فرمایا کرتے تھے۔تشریف بھی رکھا کرتے تھے۔اور کچھ عرصہ سلسلہ کلام جاری رہا کرتا تھا۔میں ان مواقع پر ہمیشہ موجود رہتا تھا۔صبح آٹھ نو بجے کے قریب حضور باہر سیر کے لئے تشریف لے جایا کرتے تھے اکثر اوقات میں بھی دیگر احباب کے ساتھ حضور کے پیچھے پیچھے چلا جایا کرتا تھا۔حضرت خلیفۃ اسح الاول ان دنوں علاوہ مطب کے کام کے اس کمرہ میں جہاں اب حکیم قطب الدین صاحب کا مطلب ہے۔مثنوی مولانا روم کا درس دیا کرتے تھے۔مجھے اپنے والد صاحب کے ہمراہ آپ کی صحبت کا بھی ان ایام میں موقعہ ملتا رہا۔مجھے خوب یاد ہے کہ بعض دفعہ اس درس کے دوران میں کوئی آدمی آکر کہہ دیتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام باہر تشریف لائے ہیں۔تو یہ سنتے ہی حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ، درس بند کر دیتے اور اُٹھ کھڑے ہوتے اور چلتے چلتے پگڑی باندھتے جاتے اور جوتا پہننے کی کوشش کرتے۔اِس کوشش کے نتیجہ میں اکثر آپ کے جوتے کی ایڑیاں دب جایا کرتی تھی۔جب آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں تشریف فرما ہوتے تو جب تک حضور آپ کو مخاطب نہ کرتے ، آپ کبھی نظر اٹھا کر حضور کے چہرہ مبارک کی طرف نہ دیکھتے۔اس کے بعد ۱۹۰۵ء اور ۱۹۰۶ ء اور ۱۹۰۷ء کے سالانہ جلسوں میں بھی شمولیت کا مجھے موقعہ ملا۔ان ایام میں سالانہ جلسے مسجد اقصیٰ میں ہوا کرتے تھے۔ستمبر ۱۹۰۶ ء اور ۱۹۰۷ء میں قادیان آکر رہنے کا بھی مجھے موقعہ ملا۔۱۹۰۶ ء یا ۱۹۰۷ء کے ستمبر کا ذکر ہے کہ میرے والد صاحب اور میں سید حامد شاہ صاحب مرحوم اور ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب مرحوم کے ہمراہ اس کو ٹھڑی میں ٹھہرے تھے جو مسجد مبارک کے پہلو میں ہے۔اور جس میں سے گذر کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لاتے تھے۔ہم دو پہر کا کھانا مسجد مبارک میں بیٹھ کر کھاتے تھے۔جو اُن دنوں مولوی محمد علی ย صاحب کا دفتر ہوا کرتا تھا۔اور شام کا کھانا مسجد مبارک کی چھت پر کھایا کرتے تھے۔* ایک دن دو پہر کے وقت ہم مسجد مبارک میں بیٹھے کھانا کھا رہے تھے کہ کسی نے اس کھڑ کی کو زیر عنوان ”ہفتہ قادیان مرقوم ہے۔اس ہفتہ میں چوہدری نصر اللہ خاں صاحب وکیل اور چوہدری محمد امین صاحب وکیل حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے۔“ (بدر ۱۴/۹/۰۵) زیر اخبار قادیان بدر۲۷/۹/۰۶ میں اس ہفتہ قادیان آنے والوں میں بھی آپ کا اسم گرامی موجود ہے۔