اصحاب احمد (جلد 11) — Page 248
248 جس کے لئے تمام پبلک ہمہ تن انتظار تھی۔آپ نے تقریر میں بتایا کہ کس طرح حضور صلعم اسوۂ حسنہ تھے۔اور اسلام کے بزور شمشیر پھیلانے کا الزام کیونکر غلط ہے۔اور کس طرح وہ دفاعی لڑائیاں تھیں اور آپ نے جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی حالیہ نشر واشاعت اور نفوذ کو بھی بطور دلیل پیش کیا۔ایمسٹر ڈم کے ایک اخبار نے آپ کے خطاب کا خاص طور پر ذکر کیا۔بیگم لیاقت علی خان کو تبلیغ ۱۳۴ ۲۱ / جولائی۔۔۔۔۔جناب صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب۔۔۔۔۔ہالینڈ تشریف لائے آپ کے استقبال کے لئے مکرم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب بھی سٹیشن پر موجود تھے۔“ دوستوں کی خواہش پر آپ نے اپنے سفر کے حالات اور اس کے مقاصد سے دوستوں کو آگاہ فرمایا۔۔۔اس مجلس میں مکرم جناب چوہدری صاحب بھی تشریف فرما تھے۔جنہوں نے بعض مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار بھی فرمایا۔“ آپ نے ایک ملاقات مکرم جناب چوہدری صاحب کی معیت میں پاکستان کی سفیر محترمہ بیگم صاحبہ جناب لیاقت علی خاں صاحب (مرحوم) سے بھی فرمائی اور کتاب ”لائف آف محمد کا ایک نسخہ آپ کی خدمت میں تحفہ پیش فرمایا۔۔۔مورخه ۲۳ رکو (صاحبزادہ صاحب ) کولون (جرمنی) کے لئے روانہ ہو گئے۔الوداع کے لئے مکرم جناب چوہدری صاحب بھی اسٹیشن پر موجود تھے۔“ ( الفضل ۱۱/۸/۵۷) مجلس مذاہب عالم میں تقریر آپ نے ۱۰ نومبر ۱۹۵۷ء کو ورلڈ کانگرس آف فیتھس ایسوی ایشن ہالینڈ کے زیرا ہتمام اسلام کی حقانیت پر ایک اہم تقریر فرمائی۔جس میں آپ نے پیدائش انسانی کی غرض ، قرآن کریم کی ایک عظیم الشان فضیلت ، قرآنی تعلیم جامع اور مکمل ہے اور اس میں ہر حکم کی حکمت اور فلسفہ بیان ہے۔گذشتہ مذاہب اور اسلام اور گناہ کے متعلق عیسائیت کا نظریہ ، ان تمام کے متعلق جامع ومانع تقریر فرمائی۔چنانچہ اخویم حافظ قدرت اللہ صاحب انچارج احمد یہ مشن ہالینڈ لکھتے ہیں : یہ معرکة الآراء تقریر سوا گھنٹہ جاری رہی جسے جملہ حاضرین نے ہمہ تن گوش ہو کر سنا۔آپ نے نہایت وثوق ، یقین ، جوش اور اخلاص کے جذبات کے ساتھ اسلام کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے