اصحاب احمد (جلد 11) — Page 238
238 ہے۔جو اپنے وقت پر بڑ کے تناور درخت کی طرح پھولیں پھلیں گے۔اور برکات کا موجب ہوں گے۔ایسا ہی ادارہ فضل عمر سائنسی تحقیقات کا ہے۔جس کا قادیان میں افتتاح ڈاکٹر سر شانتی سروپ بھٹناگر ( ڈائریکٹر کونسل آف سائینٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ حکومت ہند ) نے بقیہ حاشیہ: شہزادہ ویلز کی لاہور میں استقبالیہ تقریب کے موقعہ پر گورنر پنجاب کی طرف سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بھی مدعو تھے۔گو عام حالات میں حضور ایسی تقاریب میں شرکت نہیں کرتے ، لیکن ملک کے خاص حالات کے باعث آپ نے شمولیت ضروری سمجھی اور حضرت مرزا شریف احمد صاحب، چوہدری فتح محمد صاحب سیال اور مولوی عبدالرحیم صاحب درد ( رضی اللہ عنہم ) کی معیت میں لاہور تشریف لے گئے۔اور محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کے ہاں قیام رہا۔حضور کی آمد کے باعث احمدی احباب کی کثیر تعداد لاہور کچھی آئی۔جن کی مہمان نوازی پر آٹھ صد روپیہ کے صرفہ کا عام اندازہ ہے۔چوہدری صاحب جیسے با ہمت امیر جماعت خاص طور پر قابلِ مبارک باد سمجھے گئے کہ آپ نے ان اخراجات کا بیشتر حصہ ذاتی طور پر برداشت کیا۔ریویو آف ریلیجنز (انگریزی) بابت مارچ تا مئی ۱۹۲۲ء) الفضل میں مرقوم ہے کہ حضور کا لاہور سٹیشن پر استقبال چوہدری صاحب (امیر جماعت ) نے مع چند احباب کیا اور حضور موٹر پر چوہدری صاحب کی کوٹھی پر تشریف لے گئے۔اور مع رفقاء مقیم ہوئے۔حضور گورنر کی ملاقات کے لئے تشریف لے گئے۔نیز احمدیہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ۲۷/۲/۲۲ کو روحانی نشاة ثانیہ کے موضوع پر طلباء و پروفیسر صاحبان میں زیر صدارت محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب تقریر فرمائی۔۲۸/۲/۲۲ کو دیال سنگھ کالج کے پرنسپل نے جو بنگالی تھے۔تین گھنٹے تک اسلام کی افضلیت وغیرہ کے متعلق تبادلہ خیالات کیا۔وہ اردو اچھی طرح نہ بول سکنے کی وجہ سے بعض دفعہ انگریزی بولتے تھے۔حضور کے اردو جواب کا کچھ حصہ وہ نہ سمجھ سکتے ، تو چوہدری صاحب انگریزی میں ان کو بتا دیتے تھے۔بعض پروفیسر صاحبان بھی ملاقات کے لئے آئے۔اور رات ساڑھے ۱۲ بجے تک حضور مختلف مسائل پر گفتگو فرماتے رہے۔مرقوم ہے کہ اس سفر میں حضور اور خدام کی مہمان نوازی کا انتظام چوہدری صاحب نے کیا اور تمام احباب کو نہایت آرام پہنچایا اور ہر ممکن خدمت بجالائے۔اور بوقت روانگی چوہدری صاحب اور احباب نے لا ہور ٹیشن پر الوداع کہا۔( الفضل ۲۷ / فروری و ۲ / مارچ و ۶ / مارچ ۱۹۲۲ء ) حضور نے ۲۴/۲/۲۲ کو جمعہ چوہدری صاحب کی کوٹھی پر پڑھایا۔) (الفضل ۹/۳/۲۲)