اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 161 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 161

161 عرصہ ہوا۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو رویا میں دیکھا کہ والد صاحب کے ساتھ کوئی بات کر رہے ہیں اور پھر والدہ صاحبہ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا انہیں بلائیے۔چنانچہ والد صاحب نے کسی سے کہا وہ ظفر اللہ خاں کی والدہ کھڑی ہیں۔ان سے کہیں کسی نے یادفرمایا ہے۔۔والدہ صاحبہ یہ پیغام ملنے پر حضور کی پیٹھ کے پیچھے جا کر کھڑی ہوگئیں اور عرض کی حضور میں حاضر ہوں۔حضور نے فرمایا: محمود سے کہنا وہ مسجد والی بات یاد نہیں ؟“ ” جب خاکسار نے والدہ صاحبہ کا یہ رویا حضرت خلیفہ اسیح کی خدمت اقدس میں بیان کیا تو حضور نے فرمایا۔یہ آنیوالے فتن کے متعلق جماعت کی حفاظت کی طرف اشارہ ہے۔“ محترمہ سیدہ فضیلت صاحبہ بیان کرتی ہیں : آپ کے فرزند چوہدری اسد اللہ خاں صاحب نے بیان کیا کہ جب حضرت میاں شریف احمد صاحب پر احراری نے لاٹھی سے وار کئے تو ہماری والدہ کی روتے روتے آنکھیں سوج گئیں۔ہم نے کہا آپ صبر کریں تو فرمایا کہ میرے بس کی بات نہیں۔تم میرے سامنے آتے ہو تو مجھے سخت صدمہ ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند پر لاٹھی پڑے اور تم میری آنکھوں کے سامنے الفضل قادیان ۱ استمبر ۱۹۳۸ء) سلامت پھرو۔“ اس بارہ میں جناب چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب رقم فرماتے ہیں : ۱۹۳۵ء میں جب ایک احراری نے صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب پر حملہ کیا تو والدہ صاحبہ کو یہ واقعہ سن کر بہت قلق ہوا۔کھانا پینا موقوف ہو گیا۔نیند اڑ گئی اور آنسو بند ہونے میں نہیں آتے تھے۔چند دن کے بعد خاکسار سے فرمایا ، ظفر اللہ میں بہت سوچتی ہوں کہ جب اس واقعہ کوسن کر میرا یہ حال ہے تو اماں جان ( حضرت ام المؤمنین ) کا کیا حال ہو گا۔پھر مجھے خیال آتا ہے کہ میں اس معاملہ میں کیا کر سکتی ہوں۔دو تین روز ہوئے ایک تجویز میرے ذہن میں آئی ہے۔اس کے بعد میں نے بہت دعائیں کی ہیں۔اور مجھے اطمینان ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس تجویز پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔میں نے دریافت کیا کہ کیا تجویز ہے؟ والدہ صاحبہ نے فرمایا۔لیڈی ولنگڈن میرے ساتھ بہت محبت کا اظہار کرتی ہیں اور میں بھی محسوس کرتی ہوں کہ انہیں ضرور میرے ساتھ کچھ