اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 66 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 66

66 گئی۔حضور نے مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ بجٹ میں اس دفعہ تقریباً ستر ہزار اور پیہ کی کمی کی گئی ہے اور باوجود یہ کہ حکومت نے مہنگائی کے باعث تنخواہیں دگنی تگنی کر دی ہیں ہم نے اور بھی کمی کر دی ہے۔اور سب نے خوشی سے منظور کر لیا ہے۔ابھی تک کارکنوں کو پانچ پانچ ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں۔قادیان کی دکانوں کا بھی دیوالیہ نکل گیا ہے مجھے علم ہوا ہے کہ ایک شخص کو دو تین وقت کا فاقہ ہے اور اسے ایک سیر آٹا نہیں ملتا۔ابھی ایک شخص نے بتایا کہ ایک شخص کو میں نے شکل سے پہچانا۔اسے کئی دن سے فاقہ تھا۔اسے میں نے کچھ دیا تو اس نے راستہ میں اس میں سے آدھا کسی اور کو دے دیا۔اسی طرح ایک شخص فاقہ سے بے ہوش ہو گیا اور میں نے کھانا کسی کے ہاتھ بھیجا اور تاکید کی کہ کھلا کر آنا۔فرمایا کہ قادیان میں ایسے مخلص ہیں جو بھوک سے مر جائیں گے لیکن کام نہیں چھوڑیں گے۔* اس وقت سلسلہ کی مالی حالت ناگفتہ بہ تھی۔بیت المال پر ایک لاکھ روپیہ کا قرض تھا۔کم از کم پچیس ہزار روپیہ چندہ خاص دوماہ کے اندر اندر جمع کئے بغیر کام کے بالکل بند ہونے کا خطرہ تھا۔شوری پر سب کمیٹی نے آمد کے بڑھانے کے لئے بعض مستقل تجاویز پیش کیں۔اور نگرانی کے لئے بعض احباب کا بطور انسپکٹر تقرر کرنے کی بھی تجویز رکھی۔مجلس شوری نے بطور چندہ خاص ایک ایک ماہ کی آمد وصول کرنے کا فیصلہ کیا اور سب کمیٹی کے مجوزہ افراد کے علاوہ جنہیں بطور انسپکٹر تجویز کیا تھا۔نمائندگان شوریٰ کو اپنے اپنے علاقہ کا ذمہ دار قرار دیا۔نیز بعض علاقوں کے لئے بعض احباب کے نام زائد کئے۔چنانچہ سیالکوٹ کے لئے سب کمیٹی نے چوہدری عبداللہ خاں صاحب داتا زید کا ، چوہدری غلام محمد صاحب پوہلہ مہاراں، چوہدری محمد حسین صاحب و میر عبدالسلام صاحب کے اسماء تجویز کئے تھے۔شوریٰ نے ان اسماء پر چوہدری نصر اللہ خاں صاحب کا نام بھی زائد تجویز کیا۔رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ ) حضرت چوہدری صاحب اور آپ کے کئی ایک صاحبزادگان کو ان مشاورتوں میں شمولیت کے مواقع حاصل ہوئے ہیں بلکہ اس اولین شوری میں حضرت چوہدری صاحب کو صدر مقرر کیا گیا۔بعد میں بہت سے اجلا سات میں سالہا سال تک یہ خدمت محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب اس مشاورت میں مرکز کے تئیں اور بیرونی جماعتوں کے باون افراد نے شرکت کی۔چوہدری نصر اللہ خاں صاحب نے بطور میر مجلس صدرانجمن احمد یہ شمولیت کی۔