اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 359 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 359

359 مضمون کو خوش اسلوبی سے پڑھنا اسے چار چاند لگا دیتا ہے۔اور سامعین کیلئے یہ امر بھی ایک خاص کشش کا باعث ہوتا ہے۔صاف مئوثر ، بلند اور جاذب آواز سے پڑھنے والا میسر آنا اور ایسی توفیق مئوثر بلا میسر آنا بھی سراسر فضل الہی اور تائید ایزدی ہے اور یورپ کے لوگ جو اتنی اتنی دیر مسلسل بیٹھ کر تقاریر سننے کے عادی نہیں۔اور دیر سے بیٹھے ہوئے تھے ان کے اس مضمون کو ہمہ تن گوش ہو کر سننے کا ایک باعث آپکا ان محاسن کے ساتھ مضمون کا پڑھنا بھی تھا۔وَ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ آپ کے مضمون پڑھنے سے پہلے حضور نے حمد الہی کے بعد بتایا کہ میں دس بارہ ہزار کے مجمع میں چھ چھ گھنٹے متواتر زبانی تقریر کرتا ہوں۔لیکن نوشتہ مضمون کے پڑھنے کا عادی نہیں۔اس لئے اسے میرے ایک مرید چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب بارایٹ لاء پڑھیں گے۔الحکم رقمطراز ہے : وو چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کی خوش قسمتی قابل رشک ہے کہ لنڈن کی مذہبی کا نفرنس والے مضمون کے ترجمہ کی خدمت ان کے سپرد ہوئی۔وہ ۱۵ جون کو روانہ ہونے والے تھے مگر اس ترجمہ کی تکمیل کیلئے اپنے سفر کو آخر جون پر ملتوی کر دیا۔جزاہ اللہ احسن الجزاء۔“ حضور ایدہ اللہ نے پورٹ سعید سے جماعت کے نام مکتوب میں رقم فرمایا کہ مذاہب کانفرنس کے لئے میں نے اردو میں مضمون لکھا تھا۔” نظر ثانی اور ترجمہ اور اسکی اصلاح کا کام جس میں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب، مولوی شیر علی صاحب اور عزیزم مرزا بشیر احمد صاحب نے رات اور دن ایک کر دیا۔فجر اھم اللہ احسن الجزاء - ۲ / جولائی کو جا کر ختم ہوا۔(الحکم ۲۴ - ۸ - ۲۸) ۳ رستمبر کو حضور رات کو قریباً تین بجے تک مضمون سنتے رہے۔چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔بہت ہی قابل مبارکباد ہیں کہ جن سے اللہ تعالیٰ ایسے عظیم الشان تبلیغی کام لے رہا ہے۔اور ان کے والدین اور بھی زیادہ لائق تحسین اور قابل مبارکباد ہیں۔جن کو اللہ تعالیٰ نے ایسا خادم دین بچہ دیا۔چوہدری صاحب موصوف پانچ چھ دن سے دن رات ترجمہ کے کام میں مصروف ہیں۔گو وقت کی تنگی کی وجہ سے ترجمہ کرنے میں جلدی کر رہے ہیں۔اور زیادہ توجہ اور فکر کا موقعہ نہیں ملتا۔مگر خدا نے ایسا موقعہ دیا ہے کہ اہل زبان لوگ بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔برائیٹین میں حضور نے جو ایڈریس پڑھا تھا۔اس مضمون کو برائین کے دو اخبارات نے پورا پورا شائع کیا ہے اور چوہدری صاحب کی انگریزی کی بڑی تعریف کی ہے۔