اصحاب احمد (جلد 11) — Page 358
358 کے وہ دل سے خواہاں ہیں۔“ ( الفضل ۱۹۲۴-۱۱-۲۵ صفحہ ۷ ) اخلاص کی قدر حضور کی نظر میں لاہور کی احمد یہ جماعت کے امیر محترم چوہدری صاحب تھے کہ اس کا ذکر کرتے ہوئے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے شوریٰ میں فرمایا کہ: اس کا امیر بھی ایک ایسا شخص ہے جس سے مجھے تین وجہ سے محبت ہے۔ایک تو ان کے والد کی وجہ سے جو نہایت مخلص احمدی تھے۔میں نے دیکھا ہے انہوں نے دین کی محبت اپنی نفسانیت اور ”میں“ کو بالکل ذبح کر دیا تھا اور ان کا اپنا قطعاً کچھ نہ رہا تھا ، سوائے اس کے کہ خدا راضی ہو جائے۔ایسے مخلص انسان کی اولاد سے مجھے خاص محبت ہے۔دوسری وجہ یہ ہے کہ ان میں ذاتی طور پر بھی اخلاص ہے۔اور آثار و قرائن سے ظاہر ہے کہ وہ اپنے آپ کو دین کی خاطر ہر وقت قربانی کے لئے تیار رکھتے ہیں۔تیسری وجہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں علم ، عقل اور ہوشیاری دی ہے۔اور وہ زیادہ ترقی کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔۔سفر ہائے یورپ میں رفاقت ( ۱۹۲۴ء۔۱۹۵۵ء ) حضرت خلیفۃ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے موعود سفر ہائے یورپ ۱۹۲۴ء۔۱۹۵۵ء میں محترم چوہدری صاحب کو رفاقت اور خدمت کا موقعہ ملا۔اور اوّل الذکر سفر میں مسجد فضل لندن کے سنگ بنیا د حضور کے دست مبارک سے رکھے جانے کی مبارک تقریب میں بھی شمولیت کی توفیق پائی۔یہ سنگ بنیا د ۲۹۲۴۔۱۰۔۱۹ کو رکھا گیا تھا۔محترم چوہدری صاحب نے سفر اول کے موقعہ پر انگلستان میں حضور کے سیکرٹری کے طور پر کام دیا۔* اور مضمون کے ترجمہ کے کام میں خدمت کی توفیق بھی پائی۔سفر یورپ ۱۹۲۴ء ویمبلے کا نفرنس میں حضور کا مضمون ۱۹۲۴۔۹-۲۳ کو پڑھا جانا تھا۔اس میں قطعا شک نہیں کہ کسی