اصحاب احمد (جلد 11) — Page 352
352 محمود اور سر ظفر اللہ میں مفاہمت کرانے کی کوشش کی تھی۔لیکن مرزا محمود کے ساتھ ہر دو ملاقاتوں میں بجائے صلح کے اور کشیدگی بڑھ گئی اور سر ظفر اللہ کے یہ الفاظ عام لوگوں کی زبان سے سنے گئے کہ جس خلافت کو میری مساعی نے پروان چڑھایا۔وہ میری تذلیل کے درپے ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ ایسا غلط الزام چوہدری صاحب محترم کی طرف منسوب ہونا تھا۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے بارہ تیرہ سال قبل آپ کی بریت ایک رؤیا کے ذریعہ کر دی تھی۔جس میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کو بتایا گیا کہ: ڈاکوؤں نے حملہ کیا ہے اور اُن کے ساتھ مصری صاحب بھی ہیں“ گویا رویا میں ایک ایسا فتنہ اُٹھنے کی خبر دی جو فتنہ مصری کے مشابہ ہوگا۔بلکہ اس فتنہ والوں کو مصری صاحب کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔اس لمبی رویا میں چوہدری صاحب کو حضور کی تائید میں دکھایا گیا ہے۔بلکہ اب مزید سات سال کا عرصہ گذرنے پر ان فتنہ پردازوں کے گھناؤنے الزام کے کذب صریح ہونے میں کوئی اشتباہ باقی نہیں رہا۔آپ کا اخلاص اور قدر، اللہ اور خلیفہ اللہ کی نظر میں حضور نے اس بارہ میں تحریر فرمایا : وو بسم الله الرحمن الرحيم برادران ! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته فتنہ پرداز لوگ عزیزم چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب پر۔اُن کے خاندان پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مگر چوہدری صاحب کی خصوصاً اور ان کے خاندان کی عموماً خدمات ایسی شاندار ہیں کہ مجھے یا کسی اور کو اس بارے میں لکھنے کی ضرورت نہ تھی لیکن ہر احمدی چونکہ نہ چوہدری صاحب سے واقف ہے نہ ان کے خاندان سے اور چونکہ ایک مخلص دوست نے کراچی سے لکھا ہے کہ چوہدری صاحب کے بارے میں جلدی اعلان ہونا چاہیے تھا۔دیر ہو جانے کی وجہ سے بعض لوگوں کے دلوں میں شبہات پیدا ہور ہے ہیں۔اس لئے میں عزیزم چوہدری صاحب کا خط بادل نخواستہ الفضل میں شائع کرتا ہوں۔بادل نخواستہ اس لئے کہ چوہدری صاحب اور انکے والد مرحوم کی قربانیاں خلافت کے بارہ میں