اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 341 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 341

341 The British Representation from amrica brises That the Amrica بقیہ حاشیہ: - (۱۳) آپ کے کئی ماہ بعد ولایت سے واپس آنے پر ریلوے اسٹیشن قادیان پر حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال و دیگر بزرگان نے استقبال کیا۔آپ نے مسجد مبارک میں نفل پڑھے۔( الفضل ۱۹۳۷۔۱۱۔۲۳) ۱۴۸ (۱۴) شوری ۱۹۳۷ء میں سب کمیٹی کی صدارت۔( رپورٹ - صفحہ ۹۸) (۱۵) وفات والدہ ماجدہ پر احباب کی تعزیت کا شکریہ ( الفضل ۱۹۳۷-۵-۳۱ صفحه ۲) (۱۶) قادیان آنے پر دفتر الفضل میں کافی دیر تک مذہبی مسائل پر گفتگو کرنا۔(۱۷) قرآن مجید انگریزی کی طباعت کے لئے عربی ٹائپ کے حصول کے لئے آپ کی معرفت بھی کوشش گئی۔( رپورٹ سالانہ صدر انجمن احمد یہ بابت ۴۳-۱۹۴۲ء - صفحه ۴۳) (۱۸ تا ۲۳) مرکز میں آمد و رفت یا کسی تقریب میں۔(۲۴) حضور نے خطبہ جمعہ میں یہ ذکر کرتے ہوئے کہ میں اپنے رویا و کشف نہیں لکھتا۔فرمایا : ا بھی لاہور میں مجھے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے ایک امر کے سلسلہ میں میرا ایک ہیں چھپیں سال کا پرانا رویا یا د کرایا۔پہلے تو میرے ذہن میں ہی نہ آیا۔مگر بعد میں جب انہوں نے اسکی بعض تفصیلات بیان کیں۔تو اس وقت مجھے یاد آ گیا۔“ ( الفضل۱۹۴۴-۲-۱ صفحہ۱) (۲۵) حضرت میر محمد الحق صاحب کی وفات پر حضرت میر محمد اسمعیل صاحب کی خدمت میں تعزیتی مکتوب۔(الفضل ۱۹۴۴-۵-۹ - صفحیه ) مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے اپنے پر چہ اہلحدیث مورخہ ۱۹۴۴۔۴۔۲۸ میں چوہدری صاحب کو مخاطب کر کے لکھا کہ مصلح موعود کی پیشگوئی کے تعلق میں جماعت احمدیہ کے دلائل اور مولوی صاحب موصوف کے دلائل کا موازنہ کر کے فیصلہ دیں کہ کون سا فریق صحت پر ہے۔اس پر چوہدری صاحب نے لکھا کہ اس مطالبہ کی غرض صرف یہ تو نہ ہوگی کہ میں آپکے دلائل پر غور کر لوں تو یہ غرض پوری ہو جاتی ہے۔فیصلہ چاہنے کا مقصود تو یہ ہو سکتا ہے کہ تا یہ تنازعہ ختم ہو جائے۔لیکن جماعت احمد یہ میرے کسی ایسے فیصلہ کی محتاج نہیں۔اور نہ جماعت نے یہ فیصلہ طلب کیا ہے۔اگر مولوی صاحب کو میرے فیصلہ پر اعتماد ہے اور وہ اپنے تئیں اس کا پابند کرنے کو تیار ہیں تو میں محض دلائل سے فیصلہ صادر کر نے کو تیار ہوں۔ورنہ محض مشغلہ کے طور پر اسبارہ میں توجہ کرنا کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں کر سکتا۔(الفضل ۱۹۴۴-۵-۲)