اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 269 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 269

269 کہا جاتا ہے کہ یہ ہماری جنگ نہیں۔ہم اس کا باعث نہیں ہوئے۔لیکن اسی طرح برطانیہ بھی اس کا ذمہ دار نہیں۔گاندھی جی کہہ چکے ہیں کہ جنگ کا ذمہ وار ہٹلر ہے اور اس کی بھڑکائی ہوئی آگ کو بجھانا ہر ایک کا فرض ہے۔مزید بیان کیا کہ یہ کہا جاتا ہے جنگ میں شمولیت یا عدم شمولیت میں ہماری مرضی کا کوئی دخل نہ تھا۔یہ امر ہندوستان کے آئینی مرتبہ سے متعلق ہے۔اس کے ساتھ یہ بات سامنے آجاتی ہے کہ ہم آزاد نہیں ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ اس غلطی کا تدارک جنگ میں امداد دینے کی حالت میں ہے یا نہ دینے کی صورت میں۔اور اس کے جواب کے لئے ہمیں اس بات پر غور کرنا ہے کہ اگر ہم مدد دینے سے انکار کر دیں تو کیا شدید رکاوٹ پیدا ہوگی جس سے برطانیہ کی فتح خطرہ میں پڑ جائے گی۔یا با لآخر اس کا اثر ایسا معمولی ہوگا جسے قطعاً نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔اگر عدم امداد کا کوئی خاص اثر نہیں پڑتا تو جولوگ ایسا کریں گے ، دنیا ان کا مذاق اڑائے گی۔اگر عدم تعاون برطانیہ کی مساعی جنگ میں زبر دست رکاوٹ پیدا کر دے گا جس سے اس کی فتح خطرہ میں پڑ جائے گی۔تو ہمارے سامنے ایک نہایت مضحکہ خیز منظر آتا ہے کہ گو یا مخالفین میں سے کوئی معزز رکن یہ کہے کہ گاندھی جی کانگریس اور سب کی خواہش تو یہی ہے کہ برطانیہ کی فتح ہو۔لیکن ہم ایسا طریق اختیار کریں گے کہ اس کو فتح نہ ہو۔اور فتح کے امکانات میں روک پیدا کریں گے۔اگر ہم اس وقت تک ایسا رویہ اختیار کریں گے جب تک برطانیہ ہمارے مطالبہ آزادی کو تسلیم نہ کرے۔تو اس امر کی ضمانت کیا ہے کہ اس دوران میں برطانیہ کی فتح مشتبہ نہ ہو جائے گی جس سے ہم نے امن اور آزادی کی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ہمیں کیا معلوم کہ جرمنی کے عزائم کیا ہیں۔ہمیں ہر طرف سے خطرہ ہے۔جزائر شرق الہند ،عراق ، ایران وغیرہ پر کسی لمحہ بھی تباہی کی بجلی اچانک گر سکتی ہے۔یہ کہنا کہ کیا ہوگا ، اس وقت ہم انگریزی بولتے ہیں پھر دوسری زبان سیکھ لیں گے۔میرے نزدیک یہ بھی یقینی نہیں کہ ہم کہیں بولنے بھی پائیں گے یا نہیں۔اس حقیقت کو ہر گز فراموش نہ کیجیئے کہ جب حملہ آور کسی علاقہ میں داخل ہوتے ہیں تو وہ اسے برباد کر دیتے ہیں اور وہاں کے اکابر اور معززین کو ذلیل وخوار کرتے ہیں۔ہمیشہ سے یہی ہوتی آئی ہے۔( اِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا اَذِلَّةٌ : وَكَذَلِكَ يَفْعَلُونَ۔سورۃ النمل ( تبدیلی پر امن نہ ہوگی۔ہٹلر نے آزادی ہند کے حامیوں کو بازیگر کہا ہے، اور یہ رائے ظاہر کی ہے کہ سیاہ اقوام میں ذہنی وشعوری بیداری پیدا کرنا خداوند از لی