اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 249 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 249

249 ہوئے اس کی حقانیت اور برتری کو نہایت عمدگی کے ساتھ واضح فرمایا۔تمام حاضرین شروع سے لے کر آخر تک تصویر بنے بیٹھے رہے اور آپ کے بصیرت افروز خطاب کے ایک ایک لفظ کو دلچسپی اور توجہ کے ساتھ سنا۔لیکچر کے اختتام پر اکثر حاضرین نے نہایت مسرت اور خوشی کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا نادر موقعہ میسر آنے پر وہ اپنے آپ کو فی الحقیقت خوش قسمت تصور کرتے ہیں۔صدر جلسہ ڈاکٹر جانسن نے بھی جو مذکورہ ایسوسی ایشن کے بھی صدر ہیں۔ایسے ہی قدر دانی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ: ' آج ایک نہایت بلند پایہ شخصیت اور فاضل مقرر نے جس یقین ، محبت اور خلوص کے جذبات سے اسلام کو ہمارے سامنے پیش کیا ہے وہ اپنی نظیر آپ ہے۔ناممکن ہے کہ ایسی ایمانی قوت کے ساتھ کہی گئی بات کبھی رائیگاں جا سکے۔فی الواقعہ ہمارے لئے یہ ایک نادر موقعہ تھا جس کے لئے ہم اپنے قابل صد احترام مقرر کے شکر گزار ہیں۔“ ( الفضل ۲۴/۱۲/۵۷) ریاض ( سعودی عرب) کے لارڈ میئر شہزادہ فواد الفیصل نے سیاحت ہالینڈ کے پروگرام میں مسجد احمد یہ ہیگ کی زیارت کو بھی شامل کرایا۔دسمبر ۱۹۵۸ء میں ان کی مسجد میں تشریف آوری پر چوہدری صاحب محترم بھی باوجود انتہائی مصروفیت کے تشریف لائے ہوئے تھے۔شہزادہ آپ سے مل کر بہت خوش ہوئے اور آپ کی ان خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جو آپ نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرانجام دیں۔آپ نے پر خلوص اور تشکرانہ جذبات کا اظہار کیا۔حافظ قدرت اللہ صاحب ( مجاہد ہالینڈ ) نے انگریزی ترجمۃ القرآن کا نسخہ اور اسلامی اصول کی فلاسفی ( عربی ) پیش کیا۔پریس نے تمام تقاریب کا دستاویزی فلم تیار کیا۔* عیدین پڑھانا آپ نے احمدیہ مسجد ہیگ میں عیدین پڑھا ئیں۔ہے ڈاکٹر یوسف و املاٹن نائب پروفیسر علم طبقات الارض کے قبول اسلام پر آپ نے وقت دے کر الفضل ۵۸-۱۲-۲۱ و ۵۹ - ۴ - ۷ و بد ر ۵۸-۱۲ - ۲۵ -شہزادہ کے ہمراہ ان کے سیکرٹری اور مشیر خاص، سعودی سفارتخانہ متعین جرمنی کے نمائیندہ ، انچارج ڈچ براڈ کاسٹ برائے عرب ممالک اور