اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 14 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 14

14 جزع فزع کرتی تھیں۔آپ اس نظارہ سے عبرت حاصل کریں۔اور ایسی باتوں سے آئندہ کے لئے تو بہ کریں۔اور پھر مرحوم ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار پر لے گئے۔اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مزار دکھایا۔یہ دونوں مزار ایک باغ میں نظر آتے تھے۔اور ان کے سرہانے ایک فوارہ نہایت شفاف پانی کا چل رہا تھا۔والدہ ( چودھری ظفر اللہ خاں ) نے اس فوارے کے پانی سے وضو کیا اور آئندہ کے لئے اپنی اس کمزوری سے تو بہ کی۔اس کے تھوڑا عرصہ بعد قریبی رشتہ داروں میں کوئی اور موت ہوگئی۔اور اُن کو ماتم پرسی کے لئے جانا پڑا۔اور اگر چہ اُن کو خواب میں کافی تنبیہہ ہو چکی تھی اور ان کی طبیعت ماتم وغیرہ کی رسوم سے نفرت بھی کرنے لگ گئی تھی اور ڈرتی بھی تھیں۔لیکن پھر بھی بوجہ قریبی رشتہ داری کے اور شرکاء کے طعن و تشنیع کے خوف سے ان رسوم سے بگھی پر ہیز نہ کرسکیں۔اس کے بعد انہوں نے خواب میں دیکھا کہ اُن کا جسم بے شمار چیونٹیوں سے لتھڑا ہوا ہے۔اور وہ اُن سے نجات حاصل کرنے کی بہت کوشش کرتی ہیں۔لیکن کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوتی۔جس قدر چیونٹیوں کو وہ جسم سے اُتار کر پھینکتی ہیں، اس سے زیادہ اور اُنکو چمٹ جاتی ہیں۔اسی وحشت اور کرب میں اُن کی نیند گھل گئی۔اور پھر پے در پے کئی دفعہ اُن کے ساتھ خواب میں یہی کیفیت گزری۔انہوں نے سمجھ لیا کہ یہ اس امر کی سزا ہے کہ میں تو بہ کرنے کے بعد اپنی تو بہ پر قائم نہ رہ سکی۔چنانچہ انہوں نے بہت استغفار کیا اور اپنی توبہ کا اعادہ کیا۔اور اس حالت پر چند دن گزرنے کے بعد پھر اُسی حالت میں والد چوہدری نصر اللہ خاں صاحب کو خواب میں دیکھا انہوں نے فرمایا۔آپ نے بہت غلطی کی کہ تو بہ کے بعد پھر ایسی باتوں میں شمولیت کی۔اب آپ نے دوبارہ تو بہ کی ہے۔اس پر آپ مضبوطی سے قائم رہیں۔اور ایک چادر انہوں نے دی اور ایک شفاف تالاب کی طرف انہوں نے اشارہ کیا کہ آپ جا کر اس چادر کا پردہ کر کے اس تالاب میں غسل کر لیں۔جب آپ اُس تالاب میں داخل ہوئیں۔تو اس کے پانی کو نہایت شفاف اور خوشگوار پایا۔اور جوں جوں آپ اُس تالاب میں آگے بڑھتی جاتی تھیں ، چیونٹیاں آپ کے جسم سے اُترتی جاتی تھیں۔اور آپ کا جسم بالکل صاف اور ہلکا ہوتا جاتا تھا۔اس خواب سے بیدار ہونے پر آپ نے اللہ تعالی کا بہت بہت شکر کیا اور اپنے دل میں یہ عہد کیا کہ اب ہرگز ان باتوں میں حصہ نہ لوں گی ہرگز او را سکے بعد آپ کو آرام سے نیند آنے لگی۔