اصحاب احمد (جلد 11) — Page 245
245 دوصد کی حاضری ہوگئی۔صدر جلسہ لارڈ لینز برگ نے حاضرین سے چوہدری صاحب کا تعارف کراتے ہوئے آپ کی قابلیت کی تعریف کرتے ہوئے آپ سے دوستانہ تعلقات رکھنے کا فخر یہ رنگ میں ذکر کیا۔چوہدری صاحب نے ایک گھنٹہ تک ایک نہایت دلچسپ اور پر از معلومات شاندار تقریر فرمائی۔جس میں احمدیت کی غرض و غایت اور اس کے موجودہ نظام کی تفصیل اور جماعت کی بے نظیر قربانیوں کا آپ نے ذکر کیا۔حاضرین نے ہمہ تن گوش ہو کر دلچسپی سے سنی۔ہر دو تقریبات کا ذکر وہاں کے مشہور اخبارات میں آیا اور بعض نے تصاویر بھی شائع کیں۔بہت سے قونصل ہائی کمشنر اور خطاب یافتہ لوگ شامل ہوئے۔(۳۹۔۱۹۳۸ء) آپ نے ایک تقریر میں برکات احمدیت کا ذکر کرتے ہوئے اپنی والدہ محترمہ کے دلچسپ حالات بیان کئے۔تقریر کے موقعہ پر چائے پر غیر مسلم بھی مدعو تھے۔(۴۰ - ۱۹۳۹ء) چوہدری صاحب نے جمعہ پڑھایا۔دعوتی خطوط بھیجوانے کے باعث ہیں افراد کا اجتماع ہو گیا۔( رپورٹ۔ص ۸۹) یہ دوسری عالمگیر جنگ کے ایام تھے۔ان ایام میں اتنا اجتماع بقیہ حاشیہ :۔بعض نہایت اہم اور ضروری کتب کو ترجمہ کر کے ہم تک پہنچایا۔جو یقین ہے کئی ایسے افراد کے قبول اسلام کا موجب ہو گئیں جن کے لئے اسلام سے واقفیت کا کوئی امکان نہ تھا۔آپ سیاسی خدمات کے دوران میں جن سے ملاقی ہوئے ، ان سب پر آپ کی فاضلانہ قابلیت اور آپ کی نیکی ، انکساری، تقوی ، بے نفسی اور اخلاق فاضلہ کا گہرا اثر ہوا ہے۔جماعت اور ملک کی ایسی قوت اللہ کے فضل سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔جماعتی کاموں میں آپ کی مدد نے آپ کو ہر دل عزیز بنا دیا ہے۔ہماری دعا ہے کہ آپ کے ایمان میں اور ترقی ہو۔۔اور صحت واقبال آپ کے شاملِ حال رہے۔محترم چوہدری صاحب نے جواباً کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ جو کچھ میری تعریف میں کہا گیا ہے، وہ درست ثابت ہو۔اور نیز فرمایا کہ آپ لوگ اس ملک میں اسلام کے اولین نام لیوا ہیں۔اسلام کی ترقی کے سامان اللہ تعالیٰ کرے گا۔اس لئے یہ مت خیال کرو کہ تم تھوڑے، کم علم اور غریب ہو۔[ یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ پہلے ایسے لوگوں کو ایمان کی توفیق دیتا ہے تا بعد میں یہ نہ کہا جا سکے کہ اسلام کی ترقی فلاں وجہ سے ہو گئی ہے۔سالانہ رپورٹ صد را انجمن احمدیہ (ص ۵۴ و ۵۵ ) آپ کی تقریر کی رپورٹ اخبار SOUTH WESTERN STAR میں شائع ہوئی (ص۵۹)۔