اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 228 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 228

228 اور حقیقی تعلق پیدا کرنے کے علاوہ اپنے گھروں ( میں ) اچھے والدین اور اچھی اولاد بننے کی طرف توجہ پیدا ہو، کیونکہ یہی اس کتاب کا بہترین جو ہر ہے۔“ بقیہ حاشیہ: - کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بے غرضانہ خدمت کے اسی اعلی وارفع تصور کو اپنا طمح نظر بنانا اور اس پر کماحقہ عمل کرنا چاہیئے۔محترم چوہدری صاحب موصوف نے ” بے غرضانہ خدمت“ کے اسلامی تصور کی وضاحت کے طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی اور قرآن مجید کی متعدد آیات پیش کر کے اس تصور کی افادیت کو اجاگر کیا۔“ ( الفضل ۱۱/۱/۵۸) ( ۴۰ ) اسی روز آپ نے لاہور میں مغربی پاکستان بار ایسوسی ایشن کے اجتماع میں عالمی عدالت انصاف کے طریق کار و اختیار پر تقریر کی۔(الفضل / رو روزنامہ نوائے وقت لاہور مورخہ ۱۱/۱/۵۸) (۴۱) جامعہ احمد یہ ربوہ میں غیر ممالک میں تبلیغ کے سلسلہ میں مشکلات اور ان کا حل“ کے موضوع پر (الفضل ۱۵/۱/۵۸ و ۲۷/۱/۵۸)۔(۴۲ ۴۳) ماہانہ دو اجلاس ہائے مجلس خدام الاحمدیہ ربوہ میں آپ نے خطاب فرمایا۔ایک میں خدمت دین کے سلسلہ میں عائد ذمہ داریوں کی کماحقہ ادائیگی کی طرف آپ نے توجہ دلائی۔اور دوسرے میں فرمایا کہ احمدی نوجوانوں کو یہ امر بھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔کہ وہ دنیا میں اسلام کے چلتے پھرتے سفیر ہیں۔ان کے قول و فعل میں ایسی کامل مطابقت ضروری ہے کہ دنیا ان کے وجودوں میں اسلام کی زندہ تصویر دیکھ سکے۔(۱۰/۱/۵۸/۱ (ص۱) ۱۲/۱/۵۸ (ص۱) ۲٫۲/۵۸ (ص۳)۔(۴۴) تعلیم الاسلام کا لج ربوہ میں خطاب کہ طلباء ہمیشہ یہ مقصد پیش نظر رکھیں کہ ان کی زندگیاں بندگانِ خدا کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید بن سکیں۔(الفضل ۲۶/۱/۵۸) (۴۵) '' احمدیت کا اثر عالم اسلامی پر تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۵۸ء۔بتایا کہ کس طرح اسلام کی وہ صداقتیں جن کو اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا ہے، غیر شعوری طور پر قلوب و اذہان میں راسخ ہوتی جارہی ہیں۔ناسخ و منسوخ ، وفات مسیح۔مسئلہ جہاد ، عصمت انبیاء، حياة بعد المماة وغیرہ مسائل کے متعلق آغاز میں مخالفت کے بعد اب حضور کی تصریحات کو قبول کر کے یہ اعتراف کیا جارہا ہے کہ واقعی اسلام کی فضیلت کی بنیا دا نہی تصریحات پر ہے ( الفضل ۱۴/۱/۵۹)۔یہ تقریر کتابچہ کی شکل میں بعد میں طبع ہوئی۔لیکن اس پرسن طباعت درج نہیں۔( سائز (۳۰/۱۶×۲۰) صفحات ۳۲)