اصحاب احمد (جلد 11) — Page 188
188 اس لئے کہ ووٹ زیادہ ہو جائیں۔اور یہ مسلمان ایک اچھی خاصی، کلمہ گو ،تعلیم یافتہ منظم جماعت کو اپنے سے علیحدہ کر رہے ہیں تا کہ ووٹ کم ہو جا ئیں۔یہ خود کشی نہیں تو اور کیا ہے۔ان ہولناک ایام میں شیخ مخلوف مفتی مصر نے چوہدری صاحب کے خلاف فتویٰ کفر جاری کیا۔بعد میں یہ بات منظر عام پر آئی کہ چونکہ ایک موقعہ پر عند الملاقات علیحدگی میں اس وقت کے شاہ مصر فاروق کو چوہدری صاحب محترم نے از راہ ہمدردی یہ نصیحت کی کہ آپ کو بیرونی دنیا ایک اسلامی مملکت کے سربراہ کی حیثیت سے دیکھتی ہے۔اس لئے اس کا کردار اسلام کے مطابق ہونا چاہیئے۔یہ فرعون ثانی اس پند و نصیحت پر بہت جزبز ہوا۔اور اس کے اباء واستکبار نے اس موقعہ سے استفادہ کرنا چاہا اور مفتی مذکور کو اشارہ کر کے یہ فتویٰ صادر کرا کے گویا اس گھناؤنے انتقام سے اپنا سینہ ٹھنڈا کیا۔فتویٰ صادر ہونے پر اس کے اہل وطن نے ہی اسے خوب لتاڑا۔اور اس فتویٰ کے باعث اسے ہی کا فر گردانا۔عرب ممالک نے ان ایام میں چوہدری صاحب سے نہایت والہانہ محبت اور تشکر و امتنان کا اظہار کیا۔السید امین آفندی الحسینی مفتی فلسطین اپنی قربانی کے باعث صف اول کے رہنما ہیں۔آپ نے ایک موقعہ پر تار کے ذریعہ چوہدری صاحب محترم کو دلی قدر دانی کا یقین دلایا تھا۔تار کا ترجمہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے : آپ کے خلاف کمینہ سازش کا علم ہونے پر گہری تشویش ہوئی۔میں اس موقعہ پر آپ کی ان بیش بہا خدمات اور مساعی کی دلی قدر دانی کا پھر یقین دلاتا ہوں جو آپ اسلام کے نیک مقاصد کے لئے بجالاتے ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کو کامیاب اور بار آور کرے اور آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔“ مصر کے ایک بلند پایہ عالم خالد محمد خالد لکھتے ہیں کہ : در شیخ مخلوف۔۔۔۔مفتی کو اس منصب سے الگ کر نا حکومت پر فرض ہو چکا ہے۔بشرطیکہ حکومت خود اپنا احترام کرنے کا ارادہ رکھتی ہو۔۔۔مفتی (کو) ہرگز پاکستان سے وزیر موصوف کے معزول کرنے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیئے تھا۔۔۔ظفر اللہ خاں ہمارے نزدیک کامل مسلمان ہے۔۔۔فاضل مفتی