اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 1 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 1

1 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب خاندانی حالات: حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ضلع سیالکوٹ کے ایک معزز خاندان کے چشم و چراغ تھے۔آبائی مسکن ڈسکہ ضلع سیالکوٹ تھا۔آپ کی قوم ساہی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ زیادہ تر علاقہ منگری میں آباد تھی۔چنانچہ منگمری کا پرانا نام ساہیوال تھا۔کسی وقت پنجاب کے ایک علاقہ پر اس قوم کی حکومت تھی۔اس خاندان کی یہ شاخ قریباً بارہ چودہ پشت سے مسلمان ہے اور اس کی ایک دوشاخیں اب تک ہندو ہیں باقی یا سکھ ہیں یا مسلمان۔آپ کے والد چوہدری سکندر خاں صاحب ابھی بالکل بچہ ہی تھے کہ اپنے والد چوہدری فتح دین صاحب کی جواں مرگ کے باعث ان کے سایہ پدری سے محروم ہو گئے۔اسلئے چوہدری سکندرخاں صاحب کی پرورش بہت سختی کے حالات میں ہوئی تھی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی طبیعت میں حزم و دانش ودیعت کی تھی۔اسلئے باوجود شرکاء کی مخالفت اور منصوبوں کے انہوں نے اپنا زمانہ نہایت خوش اسلوبی سے گزارا اور وہ اپنے علاقہ کے بہت بارسوخ زمیندار تھے۔وہ زمانہ ہر رنگ میں تاریکی اور جہالت کا زمانہ تھا لیکن باوجود اسکے اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیوی دانش کے علاوہ دین کا علم وفہم بھی عطا فرمایا تھا۔وہ اہلحدیث فرقہ سے تعلق رکھتے تھے اور احکامِ شریعت کی سختی سے پابندی کرتے اور کرواتے تھے۔شرک کے ساتھ انہیں خصوصیت سے دشمنی تھی اور ہر قسم آپ کے بڑے صاحبزادہ صاحب محترم کی تالیف ”میری والدہ سے جو باتیں نقل کی گئی ہیں وہاں حوالہ دیا گیا ہے۔بعض جگہ عبارات بعینہ درج کی گئی ہیں اور بعض مقامات پر حسب ضرورت خلاصہ یا تغیر الفاظ کے رنگ میں۔